• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

9 سال کی عمر میں 20 سال کی نظر آتی تھی، اداکارہ میرا

شائع July 16, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام/میرا
—فائل فوٹو: انسٹاگرام/میرا

سینئر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے شوبز میں قدم میں رکھا تھا، ’9 سال کی عمر میں جب میرا پہلا اشتہار نشر ہوا تو اس میں سے مجھے نکال دیا گیا تھا۔‘

لولی وڈ کی کونٹرورسی کوئین کہلائی جانے والی میرا جی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر میں ہونے والے تنازعات اور دیگر سے متعلق بات کی۔

میرا نے کہا کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے ہی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے 9 سال کی عمر میں پہلا اشتہار کیا تھا، اصل میں یہ بچوں کا اشتہار تھا جس کے لیے میری تصاویر لی گئیں، لیکن جب شوٹنگ مکمل ہوئی اور اشتہار نشر ہوا تو میں کہیں نظر نہیں آرہی تھی‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’اشتہار سے نکالنے کی وجہ یہ تھی کہ چہرے کے خدوخال کی وجہ سے کیمرا کے سامنے 9 سال کی عمر میں 20 سال کی نظر آرہی تھی، بعدازاں اشتہار میں میرا کردار کسی اور کو دے دیا گیا تھا۔‘

کیرئیر کے دوران تنازعات پر بات کرتےہوئے میرا نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میں ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی رہتی ہوں، اب لگتا ہے کہ مجھے کوئی ایکشن فلم کرنی چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میرے حوالے سے میڈیا پر بہت سی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، شاید یہ ’میرا‘ ہونے کی سزا ہے۔‘

بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’بھارتی فلمساز مہیش بھٹ کی فلم ’شہرت‘ میں کام کرنے والی تھی لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی وجہ سے کام رُک گیا تھا، اس فلم کو شگفتہ رفیق نے تحریر کیا تھا۔‘

میرا نے کہا کہ ’یہ میری زندگی کی بہترین فلم بننے جارہی تھی، لیکن دونوں ممالک کے سیاسی تنازعات کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔ ’

انہوں نے بھارتی اداکارہ ریکھا اور مادھوری ڈکشت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں بہترین اداکارائیں ہیں اور وہ انہیں بے حد پسند کرتی ہیں۔

میرا نے کہا کہ ریکھا جی نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، وہ میرے لیے مثالی شخصیت ہیں، ریکھا جی اور مادھوری ڈکشت بہترین اداکارائیں ہیں، ریکھا کی فلمیں، گانے سمیت ان کی ہر چیز مجھے بے حد پسند ہے۔ ’

انہوں نے کہا کہ مجھے مادھوری ڈکشت کا رقص بے حد پسند ہے، میں مادھوری جیسی ڈانسر بننا چاہتی ہوں، جس طرح وہ رقص کرتی ہیں میں بھی ویسا ہی کرنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے 8 سال قبل بولی ووڈ کی اپنی پہلی ’نظر‘ میں کام کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پاکستان سمیت بھارت میں پزیرائی حاصل کی، اس دوران وہ کئی تنازعات کا شکار بھی رہیں۔

فروری 2023 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 1972 کی بلاک بسٹر فلم ’پاکیزہ‘ کا پاکستانی ری میک بننے جارہا ہے، اداکارہ میرا جی نے سما ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ فلم ’پاکیزہ‘ کے سیکوئل میں مینا کماری کا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024