• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

آرمی چیف کی ایرانی جنرل سے تہران میں ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شائع July 15, 2023
دونوں جنرلز نے سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کیا—فوٹو: بشکریہ پی ٹی وی
دونوں جنرلز نے سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کیا—فوٹو: بشکریہ پی ٹی وی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی اعلیٰ جنرل محمد باقری سے ملاقات کی جہاں دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی جنرل کے درمیان باہمی دلچسپی کے وسیع امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل جنرل عاصم منیر ایران کے دو روزہ دورے پر جمعے کو تہران پہنچے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی چیف کے دورہ ایران کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کی ملاقاتیں ایران کی فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنرل عاصم منیر اور ایرانی قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایران کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری سے ہفتے کی صبح ملاقات کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات کا مقصد عسکری، تعلیمی، دفاع اور سیکیورٹی تعاون میں باہمی تعلقات میں اضافہ ہے۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ ملاقات کے دوران محمد باقری نے باہمی تعلقات میں توسیع اور خاص طور پر عسکری شعبہ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے حوالے سے دونوں پڑوسی ممالک کا تاریخی پس منظر اجاگر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024