• KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm
  • KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm

ارشد شریف کی بیٹی صحافت میں آگئیں، معروف شخصیات کا نیک خواہشات کا اظہار

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مرحوم صحافی اور اینکر ارشد شریف کی صاحبزادی علیزہ ارشد کی جانب سے والد کی طرح صحافت شروع کرنے پر متعدد شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ترقی اور حفاظت کے لیے دعائیں کی ہیں۔

ارشد شریف کو اکتوبر 2022 میں براعظم افریقہ کے ملک کینیا میں قتل کیا گیا تھا اور تاحال ان کے قتل کی تفتیش مکمل نہیں ہو سکی۔

ارشد شریف تین دہائیوں تک صحافت سے وابستہ رہے، انہوں نے نہ صرف رپورٹنگ کی بلکہ ان کا شمار ملک کے مقبول ترین اینکرپرسنز میں بھی ہوتا تھا۔

والد کی طرح اب ان کی جواں سالہ بیٹی علیزہ ارشد نے بھی صحافت کا انتخاب کرتے ہوئے ’اے آر وائی نیوز‘ پر بطور رپورٹر کیریئر کا آغاز کردیا۔

علیزہ ارشد مرحوم صحافی کی پہلی اہلیہ سمعیہ ارشد کی بیٹی ہیں اور انہوں نے دارالحکومت اسلام آباد سے نیوز چینل کے اسٹاف رپورٹر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا ہے۔

ارشد شریف کو پہلی اہلیہ سے چار بچے تھے جس میں سے ان کی بیٹی اور بیٹا علی ارشد 18 سال سے زائد العمر ہیں۔

ارشد شریف کی صاحبزادی کی جانب سے صحافت کے کیریئر کا آغاز کیے جانے پر متعدد شخصیات اور صحافیوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے بھی علیزہ ارشد کی رپورٹنگ کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں علیزہ ارشد کو مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ’آپکا والد ایک بہت بڑا آدمی تھا، انشاللہ آپ ایک دن ان کا نام روشن کریں گی‘۔

معروف صحافی اور اینکر صابر شاکر نے بھی ساتھی صحافی کی بیٹی کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صحافی و اینکر فریحہ ادریس نے بھی علیزہ ارشد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ترقی کی دعائیں کیں۔

معروف صحافیوں اور سیاست دانوں کے علاوہ عام سوشل میڈیا صارفین نے بھی ارشد شریف کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل اور حفاظت کے لیے دعائیں کیں۔

علیزہ ارشد نے جون 2021 میں ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنایا تھا اور ان کے وہاں پر 28 ہزار سے زیاد فالوورز ہیں۔

وہ ٹوئٹر پر والد کی یادیں شیئر کرتی رہتی ہیں، وہ والد صاحب کی پرانی تصویریں اور ویڈیو شیئر کرنے سمیت ان کے کیس سے متعلق ہونے والی اپڈیٹس کو بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

علیزہ ارشد کی طرح ان کے بھائی علی ارشد نے بھی جون 2021 میں ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنایا تھا اور وہ بھی وہاں پر والد کی یادیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ ارشد شریف نے دو شادیاں کی تھیں، ان کی دوسری اہلیہ جویریہ صدیق کا تعلق بھی صحافت سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024