• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4.96 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

شائع July 14, 2023 اپ ڈیٹ July 15, 2023
نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رواں مالی سال کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 4.96 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’مالی سال 2023-24 کے لیے اوسط ٹیرف 29.78 روپے تعین کیا گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں4.96 روپے زیادہ ہے اور گزشتہ مالی سال میں 24.82 روپے تعین کیا گیا تھا‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹیرف میں اضافے کی اصل وجہ سیلز میں کم اضافہ، روپے کی قدر میں گراوٹ، بلند افراط زر، شرح سود اور نئی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹیرف کا تعین وفاقی حکومت کو یکساں ٹیرف کی درخواست کے لیے کیا جاتا ہے، نیپرا کی جانب سے یکساں ٹیرف کا تعین سبسڈی، سرچارجز کی رقم شامل کرنے کے بعد کیا جاتا ہے جو حکومت کی طرف سے صارفین سے وصولی کے لیے تشکیل دیا جاتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ ملتان الیکٹرک پاور (میپکو)، گجرانوالہ الیکٹرک پاور (گیپکو، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو)، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے مالی سال 2023-24 کے لیے ٹیرف قوانین کے تحت ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دائر کردی تھیں۔

نیپرا نے کہا کہ اسی طرح اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مالی سال 2023-24 سے مالی سال 2027-2028 تک کئی برسوں کے لیے ٹیرف کی درخواست دائر کی تھی اور مالی سال 2023-24 کے لیے عبوری ٹیرف کی استدعا کی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ ’حکام نے اسی کے تحت مالی سال 2023-24 کے لیے صارفین کے حوالے سے ٹیرف کا تعین کیا ہے‘۔

مزید کہا گیا کہ مستقبل میں ٹیرف میں کمی سے کسی قسم کا ریلیف صارفین کو براہ راست دیا جائے گا جو روپے کی قدر میں بہتری، افراط زر میں کمی اور شرح سود اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہوسکتا ہے۔

کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ 1.45 روپے اضافہ

نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے کے-الیکٹرک کی درخواست پر مئی کے مہینے کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ(ایف سی اے) کے طور پر فی یونٹ 1.45 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ایف سی اے کا اطلاق سوائے لائف لائن صارفین کے سب پر ہوگا اور یہ جولائی کے بل میں شامل ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ جن صارفین کے بل اس نوٹیفکیشن سے پہلے جاری کیے گئے ان سے کے-الیکٹرک کو اگست کے بلوں میں ایف سی اے وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024