• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت کا خلائی مشن ’چندریان 3‘ چاند کی طرف روانہ

شائع July 14, 2023
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

بھارت نے دو ناکامیوں کے بعد تیسری بار خلائی مشن ’چندریان 3‘ لانچ کردیا ہے جو اگلے مہینے تک چاند کے جنوبی قطب پر لینڈنگ کرے گا۔

غیرملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارت کے خلائی ریسرچ ادارے (آئی ایس آر او) نے کامیابی سے ’چندریان‘ 3 نامی راکٹ کو لانچ کردیا جو خلائی جہاز کو اگلے ماہ چاند پر لینڈنگ کرنے کی کوشش کرے گا۔

بھارت کے مرکزی خلائی ادارے نے جنوبی ریاست آندھرا پردیش سے چندریان 3 خلائی جہاز کامیابی سے لانچ کردیا جو کہ ایک بے مثال کارنامہ ہے اور خلائی طاقت کے طور پر بھارت کی پوزیشن کو آگے بڑھائے گا۔

لانچ کے تقریباً 16 منٹ بعد آئی ایس آر او کے مشن کنٹرول نے اعلان کیا کہ راکٹ چندریان-3 لینڈر کو زمین کے مدار میں ڈالنے میں کامیاب ہو گیا ہے جو اسے اگلے ماہ چاند کی لینڈنگ کی طرف لے جائے گا۔

اگر یہ مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو بھارت تین دیگر ممالک بشمول امریکا، چین اور روس کے گروپ میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے چاند پر مشن اتارنے کا انتظام کیا ہے۔

چندریان 3 خلائی جہاز چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا پہلا خلائی جہاز ہوگا، جو کہ خلائی ایجنسیوں اور نجی خلائی کمپنیوں کے لیے خصوصی دلچسپی کا علاقہ ہے کیونکہ وہاں پانی کی جمی ہوئی تہہ موجود ہے جو مستقبل کے خلائی اسٹیشن کو سہارا دے سکتی ہے۔

راکٹ بھارت کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 35 منٹ پر مرکزی خلائی اڈے سے اڑایا گیا جہاں آئی آر ایس او کے یوٹیوب چینل پر 14 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس سے دیکھا اور اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ 2020 میں آئی آر ایس او نے چندریان 2 مشن کامیابی کے ساتھ بھیج دی تھی لیکن اس کا لینڈر اور روور ایک حادثے میں تباہ ہوگئے جہاں سے چندریان 3 مزید کوشش کے لیے بھیجا گیا ہے۔

سنسکرت زبان میں چندریان کا مطلب ہے ’چاند گاڑی‘ جس میں 2 میٹر اونچا لینڈر شامل کیا گیا ہے جو خلائی روور کو چاند کے جنوبی قطب پر اتارنے کی کوشش کرے گا جہاں وہ متوقع طور پر 2 ہفتے موجود ہوگا جس کے دوران متعدد تجربات کیے جائیں گے۔

بھارتی خلائی ادارے کے مطابق خلائی جہاز 23 اگست کو لینڈ کرے گا۔

واضح رہے کہ چندریان کی لانچ بھارت کا پہلا بڑا مشن ہے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے خلائی لانچوں اور متعلقہ سیٹلائٹ پر مبنی کاروبار میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی پالیسیوں کا اعلان کیا ہے۔

نریندر مودی نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ چاند مشن ہماری قوم کی امیدوں اور خوابوں کو لے کر جائے گا۔

نائب وزیر مملکت برائے سائنس اور ٹیکنالوجی جتیندر سنگھ نے اسپیس پورٹ پر لانچ کا جشن منانے کے لیے ایک تقریب میں کہاکہ ’جیسا کہ بھارت اگلے 25 برسوں میں داخل ہو رہا ہے، وہ ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے میں ایک اہم عالمی کردار ادا کرنے کا عہد کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024