• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور: مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

آگ ’انتہائی گنجان آباد علاقے‘ میں واقع گھر کی دوسری منزل پر لگی — فوٹو: وسیم ریاض
آگ ’انتہائی گنجان آباد علاقے‘ میں واقع گھر کی دوسری منزل پر لگی — فوٹو: وسیم ریاض
آگ ’انتہائی گنجان آباد علاقے‘ میں واقع گھر کی دوسری منزل پر لگی — فوٹو: وسیم ریاض
آگ ’انتہائی گنجان آباد علاقے‘ میں واقع گھر کی دوسری منزل پر لگی — فوٹو: وسیم ریاض

لاہور کے علاقے اندرون بھاٹی گیٹ کے علاقے میں مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بھاٹی گیٹ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد سجاد نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بدھ کی صبح پیش آئے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محکمے کو رات 2 بج کر 32 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو سروس نے 33 ریسکیو رضا کار اور 11 گاڑیاں جائے حادثہ کی جانب روانہ کیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور بھاٹی گیٹ کے علاقے محلہ سمیاں، نزد فیملی پارک ٹیکسالی، والڈ سٹی کے ’انتہائی گنجان آباد علاقے میں واقع 2 مرلے کے گھر کی دوسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اب تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 نوجوان شامل ہیں جب کہ مرنے والوں میں ایک چار سالہ اور ایک سات ماہ کا بچہ بھی شامل تھا۔

ترجمان کے مطابق دم گھٹنے سے 14 سالہ سونو، 25 سالہ امبر، نوزائیدہ علمدار، 14 سالہ مونو، 60 سالہ خاتون سائرہ بانو، 16 سالہ عادل حسین، 4 سالہ انزال فاطمہ، 18 سالہ ثنیہ، 15 سالہ سیماب اور 40 سالہ خاتون فرزانہ جاں بحق ہو گئے، لاشیں میو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو سروس نے بتایا کہ بعد میں آگ پر قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں 33 ریسکیورز اور 11 گاڑیوں نے حصہ لیا، گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کے باوجود بہت کم وقت میں آپریشن مکمل کیا گیا۔

وزیرِ اعظم، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا آتشزدگی میں اموات پر اظہار افسوس

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاہور میں گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے افسوسناک واقعے کے بارے میں کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آتشزدگی کے واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس المناک واقعے پر دلی رنج ہوا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024