• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شہروز سبزواری سے متعلق بیان پر ماڈل نتاشا حسین کی معذرت

شائع July 12, 2023
سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بعد نتاشا حسین نے معافی مانگ لی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/نتاشا حسین
سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بعد نتاشا حسین نے معافی مانگ لی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/نتاشا حسین

شہروز سبزواری کو اداکار نہ سمجھنے اور اقربا پروری کی وجہ سے انہیں اداکاری کے مواقع ملنے سے متعلق تبصرہ کرنے پر ماڈل نتاشا حسین نے معافی مانگ لی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل نتاشا حسین نے اے پلس کے پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں میزبان نے اداکارہ سے کچھ متنازع سوالات پوچھے تھے۔

اداکارہ وماڈل نتاشا حیسن سے میزبان نے سوال کیا کہ ایسا کون سا اداکار یا اداکارہ ہیں جن سے متعلق وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں اقربا پروری کی وجہ سے کام یا شہرت ملی؟ اس پر اداکارہ نے شہروز سبزواری کا نام لیا تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ شہروز سبزواری کو اداکار نہیں سمجھتیں اور انہیں ان کے والد کی وجہ سے اقربا پروری کی بنیاد پر کام ملتا ہے۔

اسی دوران میزبان نے واضح کیا کہ ان کے مذکورہ سوال صرف تفریح ​​کے لیے ہے، سوال کرنے کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں۔

پروگرام کی میزبان کی جانب سے متنازع اور منفی سوالات پوچھنے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین اور دیگر اداکاروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکارہ یشمہ گل نے لکھا کہ ’اس طرح کے سوالات کیوں پوچھے جاتے ہیں؟ اور یہ کیسا منافقانہ بیان ہے کہ ’ہمارا کسی کی دل آزاری کا مقصد نہیں یہ صرف تفریح ​​کے لیے ہے‘ کسی کا مزاق اڑانے میں کیسی تفریح؟

یشمہ گل نے مزید لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اداکار کون ہے اور ان کا بیک گراؤنڈ کیا ہے، ہم سب اپنے کام کے لیے دن بھر محنت کرتے ہیں اور اس طرح کے سوالات پوچھنے پر ہمیں اس طرح کے تبصرے نہیں دینے چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ اگر اس ملک میں اقربا پروری موجود بھی ہے تو انڈسٹری میں نام بنانے اداکار کو بہت زیادہ محنت اور ہنرمند ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔’

اس کے علاوہ سینئر اداکارہ لیلہ واستی نے لکھا کہ ’ لوگوں کے بارے میں بات کرنے اور اپنی انڈسٹری پر تنقید کرنے کے بجائے کیا ہمارے پاس بہتر مواد نہیں ہے؟ ہماری انڈسٹری ناظرین کو تفریح ​​فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کررہی ہے۔’

یہی نہیں بلکہ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی میزبان کو متنازع اور منفی سوالات کرنے اور نتاشا حسین کی جانب سے شہروز سبزواری پر تبصرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بعد نتاشا حسین نے بھی معافی مانگ لی۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’میں اپنے دیے گئے بیان پر معذرت خواہ ہوں، میں نے ایسا کہا تھا مگر میرا یہ ہرگز مطلب نہیں تھا۔‘

نتاشا حسین نے تسلیم کیا کہ شہروز سبزواری اچھے اداکار ہیں، ان کے بارے میں جو کہا غلط تھا، پاکستان اس وقت بُرے حالات سے گزر رہا ہےمگر پھر بھی لوگوں کے پاس اتنا فضول وقت ہے کہ لوگ ہر بات کو بڑھا چڑھا کرپیش کرتے ہیں۔’

انہوں نے ایک بار پھر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کو اپنی زندگی پر توجہ دینی چاہیے، کمال ہے کہ بات پکڑنے کا فن لوگوں کی تفریح بن چکا ہے۔’

انہوں نے شہروز سبزواری کا نام لیے بغیر لکھا کہ ’متعلقہ شخص سے معذرت اور ان لوگوں پر افسوس ہے جنہوں نے اس بات کو اپنے لیے فکر کا لمحہ بنا لیا ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024