• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

اوپو کا مڈ رینج فون متعارف

شائع July 11, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی نے مہنگائی کے اس دور میں اپنا مڈ رینج فون ’اے 78‘ پیش کردیا، جسے اگرچہ قیمت کے حوالے سے مناسب قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس کے بعض فیچرز پر مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

’اوپو: اے 78‘ کو 5۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، تاہم اس کی اسکرین اور کلرز کی کوالٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم اور میڈیا ٹیک ہولیو کی چپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اسے 4 اور 8 جی بی ریم کے دو مختلف ماڈیولز میں متعارف کرایا گیا ہے۔

فون میں فنگرپرنٹ سینسر دیے جانے سمیت اس میں چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔

فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 33 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کو 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اسے مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

اوپو کو عام طور پر اس کے بہترین کیمروں کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، تاہم نئے فون کے کیمروں سے صارفین مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔

’اوپو: اے 78‘ کو دو بیک اور ایک سیلفی کیمرے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اس میں فرنٹ کیمرا صرف 8 میگا پکسل دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین کے بجائے دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں مین کیمرا 50 میگا پکسل ہے جب کہ دوسرے کیمرے کو محض 2 میگا پکسل رکھا گیا ہے۔

فون کے کیمروں پر کئی صارفین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمروں کی ٹیکنالوجی کو بہتر سے بہتر بنایا گیا ہے۔

فون کی قیمت ماڈیولز کے حوالے سے مختلف رکھی گئی ہے اور کمپنی نے فوری طور پر صرف 8 جی بی ریم اور 128 جی بی ماڈیول کی قیمت کا اعلان کیا ہے۔

فون کی قیمت پاکستانی 65 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے جب کہ اس کے 4 جی بی ریم کی قیمت 45 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی نے فون کو فوری طور پر صرف انڈونیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025