• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

عثمان مختار کا نیمل خاور کی سرجری پر ردعمل

شائع July 10, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ
— فائل فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

ماضی میں نیمل خاور کے ساتھ ڈراموں میں کام کرنے والے والے اداکار عثمان مختار نے اداکارہ کی جانب سے مبینہ طور پر میک اپ سرجری کرائے جانے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جو بھی کیا ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔

گزشتہ ماہ جون میں متعدد افراد نے نیمل خاور کی نئی تصاویر دیکھ کر ان پر میک اپ سرجری کا الزام لگایا تھا۔

ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی نند و پلاسٹک سرجن ڈاکٹر فضیلہ عباسی سے میک اپ سرجری کروائی ہے۔

ایسے الزامات پر فضیلہ عباسی نے بھی وضاحت کرتے ہوئے انہیں افواہ قرار دیا تھا۔

نیمل خاور کی جانب سے مبینہ طور پر میک اپ سرجری کرائے جانے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کی تھی، وہیں متعدد شوبز شخصیات نے ان کی حمایت بھی کی تھی۔

اور اب ان کے ساتھ ماضی میں کام کرنے والے اداکار عثمان مختار نے بھی کہا ہے کہ نیمل خاور نے جو کچھ بھی کیا ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور ان کے عمل سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔

عثمان مختار نے ’انڈیپینڈنٹ اردو‘ سے بات کرتے ہوئے نیمل خاور کی جانب سے مبینہ طور پر پلاسٹک سرجری کروائے جانے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

انہوں نے اپنی آنے والی سائنس فکشن فلم ’عمرو عیار‘ پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ فلم سے متعلق زیادہ باتیں نہیں بتا سکیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ فلم میں ’عمرو عیار‘ کے مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان کے پہلے سپر ہیرو بنیں گے جب کہ فلم میں سپر ولن بھی ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آج تک انہوں نے اپنے کسی کردار سے متعلق ایسا نہیں سوچا کہ انہیں یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

ان کے مطابق انہوں نے تمام کردار سوچ سمجھ کر کیے اور انہیں اپنے تمام کرداروں سے محبت ہے۔

نیمل خاور کی جانب سے میک اپ سرجری کروائے جانے کے سوال پر عثمان مختار کا کہنا تھا کہ ان پر ان ہی لوگوں نے تنقید کی جو سوشل میڈیا پر ذہنی صحت کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیمل خاور نے جو بھی کیا اپنی مرضی سے کیا، وہ ان کا اپنا فیصلہ تھا، اس سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

عثمان مختار کے مطابق نیمل خاور پر دوسرے لوگوں کی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، ایسے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ انہوں نے انہیں نقصان پہنچانے کے لیے کوئی کام نہیں کیا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اداکارہ پر ان ہی افراد نے تنقید کی جو سارا دن سوشل میڈیا پر ذہنی صحت کے فوائد پر بات کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024