• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چین: اسکول پر حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

شائع July 10, 2023
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں اسکول پر حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق شہری انتظامیہ کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں اسکول پر حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرین میں ایک استاد، دو والدین اور 3 طلبہ شامل ہیں۔

انہوں نے متاثرین کی شناخت اور عمر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، نہ ہی حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے کے بارے میں بتایا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک شخص گرفتار ہو چکا ہے جبکہ مزید پولیس تفتیش جاری ہے۔

مقامی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ آور کی شناخت 25 سالہ وو کے نام سے ہوئی ہے۔ حکومتی نشریاتی ادارے ’چائنا نیوز نیٹ ورک‘ نے رپورٹ کیا کہ واقعہ صبح 7 بجکر 40 منٹ پر پیش آیا۔

چین میں جہاں ہتھیاروں پر انتہائی سختی ہے وہیں بڑے پیمانے پر چاقو کے حملے منظرعام پر آنے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق معیشت میں ترقی کے ساتھ ساتھ جرائم میں بھی بہت اضافہ ہو رہا ہے جہاں امیر اور غریب میں تیزی سے فرق بڑھتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں چین بھر میں طلبہ اور اسکولوں کو نشانہ بنانے والے بدترین حملے ہوئے ہیں۔

ان حملوں نے حکام کو سیکیورٹی بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے اور اس طرح کی پرتشدد کارروائیوں کی بنیادی وجوہات کے بارے میں مزید تحقیق کے لیے زور دیا گیا ہے۔

گزشتہ برس اگست میں چین کے جنوب مشرقی صوبے جیانگ شی میں ایک کنڈرگارٹن میں چاقو کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

اپریل 2021 میں جنوبی چین کے ایک کنڈرگارٹن میں چاقو کے حملے سے 2 بچے ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ سال جون میں جنوبی چین کے ایک پرائمری اسکول میں چاقو بردار حملہ آور نے 37 طلبہ اور دو بالغ افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

اسی طرح نومبر 2019 میں ایک شخص جنوب مغربی صوبہ یونان میں ایک کنڈرگارٹن کی دیوار پر چڑھ گیا اور لوگوں پر زہریلا مائع چھڑک دیا جس سے 51 افراد زخمی ہو گئے جن میں زیادہ تر طالب علم تھے۔

اسی سال وسطی حبئی صوبے کے ایک اسکول میں حملے کے نتیجے میں 8 بچے ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایک 40 سالہ حملہ آور کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اپریل 2018 میں چین کے صوبے شانزی میں ایک اسکول کے باہر 28 سالہ حملہ آور نے 9 طلبہ کو قتل اور 12 کو زخمی کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024