• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

شاہ رخ خان کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’جوان‘ کا ٹریلر جاری

شائع July 10, 2023
یوٹیوب پر ’جوان‘ فلم کے ٹریلر کو 3 گھنٹے کے دوران 4 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
یوٹیوب پر ’جوان‘ فلم کے ٹریلر کو 3 گھنٹے کے دوران 4 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

بولی ووڈ ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔

شائقین کی جانب سے بے صبری سے انتظار کی جانے والی فلم ’جوان‘ کا ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹریلر آج جاری کیا گیا ہے۔

’شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ رواں سال ریلیز ہونے والی دوسری فلم ہے، اس سے قبل فلم ’پٹھان‘ جنوری 2023 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے اربوں روپے کا بزنس کیا تھا۔

یوٹیوب پر ’جوان‘ فلم کے ٹریلر کو 3 گھنٹے کے دوران 4 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ٹریلر کی یوٹیوب ویڈیو میں درج تفصیلات کے مطابق یہ فلم ایکشن سے بھرپور ہے جس میں ایک شخص کا جذباتی سفر کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جو معاشرے میں ہونے والے غلط کاموں کو سدھارنے کے لیے اپنا سفر شروع کرتا ہے۔

ٹریلر بم دھماکوں اور گولیوں کی تھرتھراہٹ سے شروع ہوتا ہے، ساتھ ہی شاہ رخ خان کی وائس اوور شامل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’میں کون ہوں، کون نہیں، پتا نہیں، ماں سے کیا گیا وعدہ ہوں یا ادھورا ایک ارادہ ہوں، میں اچھا ہوں، میں بُرا ہوں‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’جوان‘ میں شاہ رُخ خان کو دو مختلف روپ میں دکھایا گیا ہے جس سے شائقین کی فلم کے لیے دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

ٹریلر کے ابتدائی لمحات میں شاہ رخ نے آدھے چہرے پر ماسک لگا رکھا ہے، بعد ازاں دوسرے لمحے میں ٹرین کے سفر کے دوران شاہ رخ خان کا چہرہ مکمل طور پر پٹیوں سے ڈھکا ہوا ہے۔

اس دوران شاہ رخ خان وائس اوور میں کہتے ہیں کہ ’جب میں ولن بنتا ہوں تو میرے سامنے کوئی بھی ٹِک نہیں سکتا۔‘

اور پھر اسی دوران شاہ رخ خان سر منڈوائے دکھائی دیے۔

فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ نینتھارا، وجے سیتھوپتی اور دپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گی، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کی ہے۔

فلم 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کی جائے گی۔

قبل ازیں 25 جوری 2023 کو شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹھان نے بھارت کے سنیما گھروں میں خوب داد سمیٹی اور 52 کروڑ 90 لاکھ بھارتی روپے کمائے جبکہ دنیا بھر سے 10 ارب 27 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کیا پٹھان کو مات دے سکے گی؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024