• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: موسلادھار بارش سے دو دن میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک

شائع July 9, 2023 اپ ڈیٹ July 10, 2023
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

بھارت میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے گزشتہ دو دنوں میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ملک کے مختلف علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے گزشتہ دو دنوں کے دوران شمالی بھارت میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ نے رپورٹ کیا کہ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے نئی دہلی، ہریانہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں 24 گھنٹوں میں 153 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو کہ 1982 کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ہے۔

این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ اتوار کو بھارتی دارالحکومت اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا اور گروگرام کے کئی علاقوں میں بھی پانی جمع ہوگیا اور بجلی کی بندش کا سامنا بھی رہا۔

انڈیا ٹوڈے نے رپورٹ کیا کہ مغربی خلیج بنگال میں مون سون ہوائیں شمال مغربی بھارت سمیت نئی دہلی میں شدید بارش کا باعث بن رہی ہیں۔

دریں اثنا بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ہماچل پردیش میں بارش سے متعلقہ واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 13 لینڈ سلائیڈنگ اور نو علاقوں میں سیلاب کی اطلاع ملی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک مسافر بس پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بارش سے متعلقہ واقعات میں اتر پردیش میں تین اور راجستھان میں چار افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں دو فوجیوں کی لاشیں سیلاب میں بہہ گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024