• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

کراچی: کوکنگ آئل بردار وین لوٹنے، ڈرائیور اغوا کرنے والے پولیس انسپکڑ سمیت 5 افراد گرفتار

شائع July 8, 2023
—فائل/فوٹو:ڈان
—فائل/فوٹو:ڈان

کراچی پولیس نے کوکنگ آئل لے جانے والی وین کو لوٹنے اور ڈرائیور کو پولیس موبائل میں اغوا کرنے کے کیس میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انسپکٹر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان سے لوٹا ہوا آئل اور گھی بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی وسطیٰ معروف عثمان نے تصدیق کی کہ سی ٹی ڈی کے انسپکٹر ظفر اقبال سمیت 5 افراد کو نیو کراچی میں ایک کوکنگ آئل وین لوٹنے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف وین ڈرائیور شہریار کی شکایت پر ضابطہ فوجداری کے سیکشن 395، 365، 412 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ جمعرات کو وہ وین میں کوکنگ آئل کے 6 ڈرم اور گھی کے 30 کارٹن نیو کراچی کے سندھی ہوٹل لے کر جا رہا تھا کہ رات 3 بجے چاند مارکیٹ کے قریب پولیس موبائل نے روکا۔

انہوں نے کہا کہ 6 پولیس اہلکار انہیں زبردستی اپنی پولیس موبائل میں لے گئے اور شام 5 بجے مختلف علاقوں کا سفر کرنے کے بعد انہیں ٹاور پر چھوڑ دیا جس کے بعد انہوں نے مالک عرفان کو اطلاع دی جو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے پہنچے اور پولیس کی مدد سے چھینی گئی وین کی لوکیشن گارڈن میں ایک دکان پر ٹریس کی کیونکہ گاڑی میں ٹریکر نصب تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی ٹیم گارڈن میں دکان پر پہنچی تو ایک ملزم فرار ہو گیا جبکہ وین سے کوکنگ آئل اور گھی نکالنے والے تین افراد اور دکان میں موجود ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عثمان، عبدالواحد، واصف اور محمد سعد کے نام سے ہوئی جنہوں نے فرار ہونے والے ملزم کی شناخت ارسلان کے نام سے کی جو انسپکٹر ظفر اقبال کا گارڈ تھا۔

گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ ارسلان اور ان کے ساتھیوں نے کوکنگ آئل کے 6 ڈرم اور گھی کے 30 کارٹن سستی قیمت پر ایک دکاندار کو فروخت کردیے۔

ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 4 عام آدمی تھے جن میں ایک دکان مالک بھی شامل تھا۔

افسر نے بتایا کہ انسپکٹر ظفر اقبال کی سربراہی میں یہ گینگ نہ صرف ضلع وسطی بلکہ کورنگی میں کوکنگ آئل، گھی لے جانے والی وین لوٹنے میں ملوث تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025