• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات کے دوران جھڑپوں میں 7 افراد ہلاک

شائع July 8, 2023
بڑی تعداد میں خواتین پولنگ اسٹینش پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑی ہیں—تصویر: اے ایف پی
بڑی تعداد میں خواتین پولنگ اسٹینش پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑی ہیں—تصویر: اے ایف پی

بھارت میں مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات کے دوران جھڑپوں کے بعد کم از کم 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، یہ ریاست انتخابی مہم کے دوران سیاسی تشدد کے لیے بدنام ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کی بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے حالیہ برسوں میں مغربی بنگال پر گرفت حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے، جس کی تاریخ کے بیشتر حصے ایک کمیونسٹ پارٹی اقتدار میں رہی، تاکہ اپنی رسائی کو ہندی بولنے والے شمالی علاقوں سے آگے بڑھا سکے۔

ووٹرز اس وقت 10 کروڑ 4 لاکھ نفوس پر مشتمل ریاست میں بلدیاتی رہنماؤں کو منتخب کرنے کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، 2 لاکھ سے زائد امیدوار سخت مقابلے کے لیے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

مغربی بنگال کی پولیس فورس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جاوید شمیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ریاست بھر کے مختلف دیہاتوں میں پولنگ سے متعلق ہنگامہ آرائی میں 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے‘۔

ایک اور پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں میں سے 5 کا تعلق ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پارٹی سے تھا جبکہ دیگر دو بی جے پی اور مغربی بنگال کی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) سے وابستہ تھے۔

مقامی نشریاتی اداروں کی جانب سے نشر کی جانے والی فوٹیج میں حریف پارٹی کے کارکنوں کو لاٹھیوں کے ساتھ سڑکوں پر گھومتے ہوئے اور پولنگ اسٹیشنوں کے باہر بیلٹ بکس چھین کر آگ لگاتے دیکھا گیا۔

دیگر ووٹنگ بوتھوں پر سیکیورٹی کی بھاری موجودگی نظر میں آئی جس میں نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے نیم فوجی دستے بھی تعینات تھے۔

پولس نے بتایا کہ انتخابی عمل کے دوران 200 سے زیادہ کچے بم قبضے میں لیے گئے ہیں، جو مغربی بنگال کے انتخابات کا جزو ہے اور ووٹروں کو کمزور کرنے یا ڈرانے کے لیے بلیک مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کیا جاتا ہے۔

مغربی بنگال پر 2011 سے ترنمول پارٹی کی لیڈر ممتا بینرجی کی حکومت ہے جب ان کی پارٹی نے کمیونسٹ کو شکست دے کر اقتدار سنبھالا تھا جس نے ریاست پر گزشتہ تین دہائیوں سے حکومت کی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے سخت ناقد ممتا بینرجی نے ان کی ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی پر ریاست میں تقسیم پیدا کرنے والی فرقہ وارانہ سیاست کو درآمد کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے، جس میں ایک بڑی مسلم اقلیت مقیم ہے۔

جس کے جواب میں نریندر مودی نے ان کی حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ ریاست میں سیاسی تشدد کی جڑیں کئی دہائیوں پر محیط ہیں، پولیس نے 1960 کی دہائی سے الیکشن کے وقت ہزاروں قتل ریکارڈ کیے تھے۔

سال2021 میں ترنمول پارٹی نے ریاستی انتخابات زوردار طریقے سے جیت لیے تھے لیکن بی جے پی نے بھی مضبوط موجودگی ظاہر کی۔

اسدوران دونوں پارٹیوں کے متعدد کارکنوں کو گولی مار دی گئی یا قتل کر دیا گیا، ان کی لاشیں بعض اوقات دھمکی دینے کے حربے کے طور پر درختوں سے بھی لٹکائی گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024