• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حرا اور مانی نے شوٹنگ کے دوران حملے کی تفصیلات بتادیں

شائع July 8, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شوبز کی مقبول جوڑی اداکارہ حرا اور ان کے شوہر مانی نے بتایا ہے کہ فروری 2023 میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شوٹنگ کے دوران جب ان پر ہجوم نے حملہ کیا تھا، اس وقت وہ فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

فروری میں فلم ساز نبیل قریشی سمیت حرا اور مانی نے بتایا تھا کہ ان پر شوٹنگ کے دوران پیر الہٰی بخش (پی آئی بی) کالونی کے علاقے جمشید کوارٹرز میں شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ہجوم نے ان پر حملہ کردیا۔

اس وقت انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کسی ڈرامے یا فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے لیکن حرا اور مانی نے بتایا ہے کہ ان پر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی شوٹنگ کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔

دونوں میاں اور بیوی سما ٹی وی کے پروگرام ’حد کردی‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مذکورہ حملے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار مانی نے بتایا کہ تیری میری کہانیاں ان کی چھٹی جب کہ حرا کی پہلی فلم ہے۔

پروگرام کے دوران ایوارڈز نے ملنے کے سوال پر اداکار مانی نے بتایا کہ اب انہیں ایوارڈز حاصل کرنے کی کوئی لگن نہیں، البتہ شروع میں انہیں ایوارڈز جیتنے کی لگن رہتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے شروع میں ایوارڈز نہ ملنے پر وہ منتظمین کو گالیاں بھی دیتے تھے لیکن اب چوں کہ انہوں نے بہت سارا کام کرلیا ہے اور ہر خواہش پوری ہو چکی ہے، اس لیے اب انہیں ایوارڈز کی ضرورت نہیں رہی۔

انہوں نے ایک واقعہ بتایا کہ ایک بار وہ چند نئے اداکاروں کے ساتھ ایوارڈز تقریب میں موجود تھے، جہاں دوسری سائیڈ بیٹھنے والے تمام اداکاروں کو ایوارڈز مل رہے تھے لیکن جس سائیڈ وہ بیٹھے تھے، وہاں بیٹھے کسی بھی اداکار کو ایوارڈ نہ ملا تو وہاں سے لوگ اٹھ کر دوسری طرف چلے گئے۔

مانی کا کہنا تھا کہ اب انہیں ایوارڈز کی ضرورت نہیں رہی اور اب اگر انہیں ایوارڈ ملا تو وہ کسی ایسے اداکار کو دے دیں گے جو نیا ہوگا۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں اداکارہ حرا نے بتایا کہ ان کی شادی کو 15 سال ہو چکے ہیں اور ان کی شادی اس لیے کامیاب ہے کیوں کہ شوہر اب ان کی عادت بن چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل جوڑوں کے درمیان بہت پیار ہوتا ہے جو شادی کے چند سال بعد کم ہونا شروع ہوتا ہے اور پھر بلکل ختم ہوجاتا ہے۔

حرا مانی کا کہنا تھا کہ اس لیے انہوں نے شوہر سے پیار نہیں کیا بلکہ انہیں اپنی عادت بنا ڈالا، اب وہ ان کی عادت بن چکے ہیں۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل جب مانی ان کے کسی موبائل میسیج کا جواب نہیں دیتے تھے یا فون کال نہیں کرتے تھے تب وہ سوچتی تھیں کہ ان کا چکر کسی دوسری لڑکی کے ساتھ ہوگا لیکن اب وہ ایسا نہیں سوچتیں۔

پروگرام کے دوران دونوں میاں بیوی نے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ فروری میں شوٹنگ کے دوران جب ان پر حملہ ہوا تھا تب وہ ’تیری میری کہانیاں‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ فلم میں گھر کے اندر جھگڑے اور سامان باہر پھینکنے کا منظر شوٹ کر رہے تھے۔

اداکارہ حرا کے مطابق گھر کے سامان کو باہر پھینکنے اور جھگڑے کی شوٹنگ کے وقت دو پڑوسی شخص آگئے، جنہوں نے پہلے ان کی ٹیم کے ساتھ تیز آواز میں بات کی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہاں 300 لوگ جمع ہوگئے۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے ہجوم کو بار بار کہا کہ وہ حرا مانی ہیں لیکن ان کی کسی نے نہیں سنی اور ان کی ٹیم میں شامل ارکان پر تشدد کیا، جس سے بعض افراد کے سر سے خون بھی نکلا۔

اسی دوران اداکار مانی نے بتایا کہ جھگڑے کے وقت صرف اور صرف حرا کا دماغ کام کر رہا تھا، انہوں نے 15 پر کال کرکے پولیس بلا لی تھی جب کہ انہوں نےبھی رینجرز کو فون کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور رینجرز عین وقت پر آگئی اور ان کی بچت ہوگئی، ورنہ ان کے ساتھ بہت برا ہوتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024