• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں پر سیاہ دھبے ہونے کی کیا وجہ ہے؟

شائع July 8, 2023
ہاتھوں اور پیروں کی جلد پر سیاہ دھبے ذیابیطس کی علامت بھی ہوسکتی ہے—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
ہاتھوں اور پیروں کی جلد پر سیاہ دھبے ذیابیطس کی علامت بھی ہوسکتی ہے—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

جب جلد پر دو طرح کے رنگ (یعنی سیاہ اور سفید) دکھنے لگ جائے تو یہ بظاہر بُرے دکھائی دیتے ہیں، اکثر لوگوں کے ہاتھوں کی انگلیوں اور پیروں پر سیاہ دھبے ہوتے ہیں جنہیں صاف کرنے میں اکثر مشکل پیش آتی ہے۔

انگلیوں اور پیروں پر سیاہ دھبوں کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، کئی لوگ صحت سے متعلق مسائل کا شکار ہوتے ہیں، دوا کھانے کی وجہ سے یہ دھبے پڑسکتے ہیں یا یہ جینیاتی مسئلہ بھی ہوسکتا ہے۔

پیروں کی جلد پر سیاہ دھبے ذیابیطس کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔

ان سیاہ دھبوں کے نمودار ہونے کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں، یہ کسی بھی عمر میں کسی بھی شخص کے ہاتھوں اور پیروں میں نمودار ہوسکتے ہیں۔

ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق پیروں اور انگلیوں پر سیاہ دھبے صحت کے حوالے سے مختلف علامات ظاہر کرسکتی ہے، یہ وٹامن کی کمی اور ادویات کا زیادہ استعمال سے بھی ہوسکتا ہے۔

فوٹو: شٹر اسٹاک
فوٹو: شٹر اسٹاک

اکین تھوسس نگریکین ایسی حالت ہے جس میں جسم کے ایک یا زیادہ حصوں پر سیاہ دھبے ہوجاتے ہیں، کبھی کبھار اس میں خارش بھی محسوس ہو سکتی ہے یا بدبو آ سکتی ہے۔

یہ 2010 کی ایک تحقیق کے مطاق کی اکین تھوسس نگریکین کی تشخیص تمام عمر کے 19.6 فیصد لوگوں میں ہوئی، اس تحقیق کے مطابق یہ حالت مقامی امریکی، افریقی امریکی اور ہسپانوی آبادی میں زیادہ پائی جاتی تھی۔

اکین تھوسس نگریکین کسی بھی انسان کو ہوسکتا ہے، لیکن کچھ افراد اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں، مثال کے طور پر جینیاتی مسئلہ، افریقی امریکی، مقامی امریکی، یا ہسپانوی شہری یا موٹاپے کا شکار افراد شامل ہیں۔

2016 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق انگلیوں اور پیروں پر سیاہ دھبے وٹامن بی 12 کی کمی کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے، وٹامن بی 12 کی علامات نیچے دی گئی ہیں۔

تھکاوٹ، خون کی کمی، سانس لینے میں مسئلہ، چکر آنا یا ہلکا سر درد محسوس ہونا، اعصابی مسائل شامل ہیں۔ 2017 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن بی 12 کی کمی والے تقریباً 10 فیصد لوگوں کی انگلیوں کا رنگ سیاہ ہے۔

اگر آپ کی ہاتھ کی انگلیوں پر سیاہ دھبے ہیں اور آپ کو اس کی وجہ نہیں معلوم تو بہتر ہے کہ اس کے علاج کے لیے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

فوٹو: فری پک
فوٹو: فری پک

گھریلو علاج

پہلے تو کوشش کریں کہ آپ اپنے ڈاکٹر یا ڈرمیٹولوجسٹ سے بہترین علاج کے بارے میں معلوم کریں۔

تاہم کچھ گھریلو علاج بھی مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں، جن میں کچھ یہ ہیں۔

بیکنگ سوڈا: بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور 15 سے 20 منٹ تک اپنی انگلیوں اور پیروں یا جہاں سیاہ دھبے ہوگئے ہیں وہاں پر لگائیں۔

لیموں کا رس روزانہ روئی کی مددسے اپنی انگلیوں پر لگائیں۔

اس کے علاوہ روزانہ باقاعدگی سے اپنے ہاتھوں اور پیروں کو موئسچرائز کریں، باہر جاتے ہوئے سن اسکرین کا استعمال کریں۔

اگرچہ موئسچرائزر اور سن اسکرین آپ کی انگلیوں کے سیاہ دھبوں کو کم نہیں کریں گے، لیکن یہ دھوپ، سرد موسم، کیمیکلز اور گرم پانی سے ہونے والے نقصان اور جلن کو روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024