• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

پاک سوزوکی، کیمیکل کمپنی نے پیداواری سرگرمیاں عارضی طور پر روک دیں

شائع July 8, 2023
27 جون کو آٹو اسمبلر نے موٹر سائیکل اور کار کے پلانٹ کی بندش میں 15 جولائی تک توسیع کی تھی— فائل فوٹو: ڈان / ستارہ ویب سائٹ
27 جون کو آٹو اسمبلر نے موٹر سائیکل اور کار کے پلانٹ کی بندش میں 15 جولائی تک توسیع کی تھی— فائل فوٹو: ڈان / ستارہ ویب سائٹ

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے موٹرسائیکل اور کار تیار کرنے والے اپنے پلانٹس کی بندش میں توسیع مزید بڑھا کر 19 جولائی تک کر دی، جس کی وجہ پارٹس کی مستقل قلت بتائی ہے جبکہ کیمیکل کمپنی ستارہ پیرو آکسائیڈ لمیٹڈ نے بھی پیداواری سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے یہ اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمعہ کو بھیجے گئے نوٹس میں کیا۔

واضح رہے کہ آٹو اسمبلر نے موٹر سائیکل اور کار کے پلانٹس 22 جون سے 8 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، بعد ازاں 27 جون کو بتایا تھا کہ پلانٹ کی بندش میں 15 جولائی تک توسیع کی جارہی ہے۔

کمپنی نے کہا تھا کہ وہ پرزہ جات اور انوینٹری کی کمی کی وجہ سے پیداوار کا سلسلہ معطل کر رہی ہے کیونکہ مکمل طور پر تیار شدہ کٹس کی درآمد کے لیے مئی 2022 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیشگی منظوری لینے کے لیے متعارف کروائے گئے طریقہ کار نے کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کو بُری طرح متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں انوینٹری میں کمی آگئی۔

دوسری جانب،، ستارہ پیرو آکسائیڈ لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے بھی خام مال/کیمیکل کی عدم دستیابی کی وجہ سے فوری پیداواری سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا۔

منیجمنٹ کا امید ہے کہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی اور کمپنی 2 ہفتے بعد پیداوار بحال کرنے کے قابل ہو جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024