• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

رئیل می نارزو 50 پاکستان میں پیش

شائع July 7, 2023
—فوٹو کمپنی
—فوٹو کمپنی

چینی اسمارٹ موبائل کمپنی رئیل میں نے نے نارزو 50 کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا۔

مذکورہ موبائل کو کمپنی نے دنیا کے دیگر ممالک میں کافی عرصہ پہلے ہی پیش کیا تھا، تاہم کمپنی نے اب اسے پاکستان میں پیش کرتے ہوئے مہنگائی کے اس دور میں اس کی قیمت بھی مناسب رکھی ہے۔

نارزو 50 میں 6.6 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کی اسکرین میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ اسکرین ٹاسکس کے مطابق ریفریش ریٹ کو 30 سے 120 ہرٹز میں تبدیل کرسکتی ہے۔

نارزو 50 میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 11جی بی تک ریم ڈائنامک ریم دی گئی ہے۔

ڈیوائس میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے۔

نارزو 50 کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس فون کو گیمنگ کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ اسپیڈ بلیو اور اسپیڈ بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بہترین فیچرز کے باوجود اس فون کی خاص بات اس کی قیمت ہے جو 39 ہزار 999 روپے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024