• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق، اقوام متحدہ کے سربراہ کا ردعمل

شائع July 7, 2023
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی سے دو فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی اور فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی کے دوران جھڑپیں شروع ہوئیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فورسز کے جارحانہ چھاپوں سے 2 فلسطینی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ وہ نابلس شہر میں مغربی کنارے کی ایک بستی میں اسرائیلی پولیس پر فائرنگ کے واقعے میں مطلوب دو افراد کو گرفتار کرنے کے لیے داخل ہوئی تھی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 34 سالہ خیری شاہین اور 32 سالہ حمزہ مقبول کے ناموں سے ہوئی ہے جو کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ادھر بائیں بازو کے پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) کے مسلح ونگ ابو علی مصطفیٰ بریگیڈز نے دعویٰ کیا کہ شاہین اور مقبول اس کے ارکان تھے۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں اور جارحانہ چھاپوں میں تیزی آئی ہے جہاں اقوام متحدہ نے مسائل کو سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز ایک فلسطینی حملہ آور نے سیکیورٹی اہلکار کو قتل کردیا جبکہ اس پر جوابی فائرنگ کی گئی لیکن اس کی حالات واضح نہیں ہے۔

بعدازاں حماس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے جینن شہر میں پناہ گزین کیمپ پر ہونے والی فورسز کی کارروائی کا ردِعمل قرار دیا۔

اسرائیل نے پیر کو مغربی کنارے میں برسوں میں سب سے بڑا آپریشن شروع کیا، جس پر اس نے 1967 سے قبضہ کر رکھا ہے، جینن پناہ گزین کیمپ پر بڑے پیمانے پر چھاپے کے دوران 12 فلسطینی جاں بحق اور ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا جو کہ 48 گھنٹے سے زائد جاری رہا اور بدھ کو ختم ہوا۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونی گوتیرس نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیلی افواج کی طرف سے حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا ہے، اسرائیل کو ’اپنی سلامتی پر جائز تحفظات‘ ہیں لیکن اس کا جواب یہ کارروائیاں نہیں ہیں۔

انتونیو گوتیرس نے کہا کہ یہ عمل محض بنیاد پرستی کو تقویت دیتا ہے، تشدد اور خونریزی کی طرف لے جاتا ہے، ایک بامعنی سیاسی عمل میں فلسطینی عوام کی امید کو بحال کرنا اسرائیل کی طرف سے اپنی سلامتی کے لیے ایک ضروری شراکت ہے۔

امریکی دفاعی سربراہ سے فون پر بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل کسی بھی خطرے سے خود کا دفاع جاری رکھے گا اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پرتشدد کارروائیوں میں رواں برس 192 فلسطینی، 27 اسرائیلی، ایک یوکرینی اور اطالوی شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024