• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور: کاہنہ میں منشیات سے بھرا ڈرون گر کر تباہ

شائع July 7, 2023
پولیس نے ڈرون اور لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے — فوٹو: وسیم ریاض
پولیس نے ڈرون اور لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے — فوٹو: وسیم ریاض

لاکھوں روپے کی منشیات لے جانے والا ڈرون لاہور کے کاہنہ ٹاؤن کے علاقے ہلوکی میں گر کر تباہ ہوگیا۔

کاہنہ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) عبدالواحد کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں میں پیش آیا۔

انہوں نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ معمول سے بڑا ڈرون 6 کلو ہیروئن لے کر جارہا تھا کہ روزدار نامی زمیندار کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔

واقعے کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد ڈرون کے گرد جمع ہوگئی اور پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

ایس ایچ او عبدالواحد نے بتایا کہ پولیس نے ڈرون اور لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس افسر نے مزید کہا کہ دونوں چیزوں کو مزید تفتیش کے لیے انسداد منشیات فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے، تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ ڈرون کہاں سے آپریٹ کیا جا رہا تھا اور وہ کہاں لے جایا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں نارووال پولیس نے ڈرون کے ذریعے سرحد پار ہیروئن اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا، تفتیش کے دوران پولیس نے کنٹرول ڈیوائس، 8 بیٹریاں اور خودکار ہتھیار بھی ضبط کرلیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024