• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

کونسی نامور شخصیات نے ’تھریڈز‘ میں سائن اپ کرلیا ہے؟

شائع July 7, 2023
اب تک 30 کروڑ سے زائد لوگ تھریڈز پر سائن اپ کرچکے ہیں—فائل فوٹو: تھریڈز
اب تک 30 کروڑ سے زائد لوگ تھریڈز پر سائن اپ کرچکے ہیں—فائل فوٹو: تھریڈز

میٹا کی نئی ایپ ’تھریڈز‘ متعارف ہونے کے بعد دنیا کی نامور شوبز شخصیات، صحافی، سیاستدان اور اداروں نے بھی اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

گزشتہ روز (6 جولائی) کو ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے نئی ایپ متعارف کی تھی، ایپ متعارف ہونے کے 7 گھنٹوں میں ایک کروڑ صارفین سائن اپ کر چکے تھے تاہم اب یہ تعداد 30 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔

تھریڈز کے متعارف ہونے کے بعد دنیا کی نامور شوبز شخصیات نے بھی اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے جن میں امریکا کی معروف ریئلٹی ٹی وی اسٹار کِم کارڈیشین، سوشل میڈیا اسٹار کیلی جنر، کولمبین گلوکارہ شکیرا، امریکی اداکار ول اسمتھ شامل ہیں۔

بولی ووڈ میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا، ارمان ملک اور دیگر بھی سائن اپ کرچکے ہیں۔

جبکہ اگر پاکستان کی بات کی جائے تو صبا قمر، عمران عباس، ہانیہ عامر، فرحان سعید اور عمران عباس نے تھریڈ اکاؤنٹ میں سائن اپ کیا جبکہ سیاستدانوں میں عمران خان اور شہباز شریف نے بھی تھریڈز میں اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر خبررساں اداروں نے بھی تھریڈز میں سائن اپ کیا ہے جن میں واشنگٹن پوسٹ، رائٹرز، دی اکنامسٹ، نیو یارک پوسٹ شامل ہیں۔

ڈان کے تھریڈز اکاؤنٹ کو آپ اس لنک پر کلک کرکے فالو کرسکتے ہیں۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے تھریڈز میں سائن اپ نہیں کیا ہے اور ایسا کرنے کا امکان بھی نہیں ہے کیونکہ وہ تھریڈ کے مقابلے میں سوشل میڈیا کی بڑی ایپلی کیشن ٹوئٹر کے مالک ہیں۔

تاہم دنیا کے دیگر کئی نامور شخصیات جیسا کہ رونالڈو، براک اوباما، ٹیلر سوئفٹ اور نریندر مودی نے اب تک تھریڈ میں سائن اپ نہیں کیا ہے۔

تھریڈز کیا ہے؟

تھریڈز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی کی ایک نئی ایپ ہے، یہ پلیٹ فارم ٹوئٹر کی طرح نظر آتا ہے، جس میں بڑے پیمانے پر ٹیکسٹ پر مبنی پوسٹس کی فیڈ ہوتی ہے، یہاں صارفین تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ کرسکتے ہیں۔

میٹا نے کہا ہے کہ تھریڈز پر پوسٹ کیے گئے پیغامات میں 500 حروف کی حد ہوگی، ٹوئٹر کی طرح، صارفین دوسروں کی تھریڈ پوسٹس کا رپلائی، ری پوسٹ اور کوٹ (quote) کر سکتے ہیں۔

آپ اپنے تھریڈ اکاؤنٹس کو پبلک یا پرائیویٹ بھی کرسکتے ہیں، ویریفائڈ انسٹاگرام اکاؤنٹس خود بخود تھریڈز پر ویریفائڈ رہیں گے۔

مارک زکربرگ نے اس ایپ کو ٹوئٹر کا ’دوستانہ‘ حریف قرار دیا تھا جو گذشتہ برس اکتوبر میں ایلون مسک نے خریدی تھی۔

کچھ صارفین کو تھریڈز میں اکاؤنٹ بنانے کے بعد ابتدائی طور پر کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا، لیکن توقع کی جارہی ہے کہ اس ایپ میں مزید تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔

فوٹو بشکریہ بی بی سی
فوٹو بشکریہ بی بی سی

آپ تھریڈز پر کیسے سائن اپ کرسکتے ہیں؟

صارفین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ذریعے تھریڈز پر سائن اپ کرسکتے ہیں، سائن اپ کرنے کے لیے آپ اپنا نام، پاس ورڈ اور اکاؤنٹ کا نام رکھتے ہیں۔

لاگ ان کرنے کے بعد آپ تھریڈ اکاؤنٹ کے بائیو کو تبدیل کرسکتے ہیں لیکن آپ کے تھریڈز اکاؤنٹ کا نام (username) اور ڈسپلے پکچر یعنی تصویر وہی رہی گی جو انسٹاگرام اکاؤنٹ میں ہے۔

ایک بار جب سائن اپ ہوگئے تو آپ اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کرسکتے، اگرچہ صارفین ایپ کے سیٹنگز سیکشن کے ذریعے اپنے پروفائلز کو عارضی طور پر غیر فعال کر سکتے ہیں لیکن مستقل طور پر ڈیلیٹ کرنا مشکل ہے۔

کمپنی نے اپنی پرائیویسی پالیسی میں کہا ہے کہ ’آپ اپنے تھریڈز پروفائل کو صرف اس وقت ڈیلیٹ کرپائیں گے جب آپ اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کریں گے‘۔

تھریڈز کن ممالک میں دستیاب ہیں؟

کمپنی کے مطابق تھریڈز ایپل کے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے ذریعے 100 ممالک اور 30 ​​سے ​​زیادہ زبانوں میں دستیاب ہیں۔

تھریڈ میں پرائیویسی کے مسائل

اس کے صارفین کی پرئیویسی اس کے حریف پلیٹ فارم ٹوئٹر کے مقابلے میں کچھ حد تک غیر محفوظ ہے۔

ایپل ایپ اسٹور کے مطابق کچھ صارفین نے تھریڈز کے ڈیٹا کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کیا ہے جس میں لوکیشن، کانٹیکٹ، سرچ ہسٹری، براؤزنگ ہسٹری، رابطے کی معلومات اور بہت کچھ شامل ہیں۔

میٹا پر طویل عرصے سے صارفین ذاتی ڈیٹا تک رسائی پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔

تھریڈز ایلون مسک کے ٹوئٹر کیلئے حقیقی خطرہ قرار

ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق انسٹاگرام کے ایک ارب سے زائد صارفین کے لیے نئی ایپ تک آسانی سے رسائی، ٹوئٹر سے ملتا جلتا یوزر انٹر فیس اور میٹا کی جانب سے اشتہارات نے تھریڈز کو ٹوئٹر کے لیے حقیقی ’تھریٹ‘ بنا دیا ہے۔

میٹا کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں 6 جولائی کو مارکیٹ کھلنے سے پہلے ہی ایک فیصد اضافہ ہوا جبکہ بدھ کو 3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

چاپمین یونیورسٹی کے مارکیٹنگ پروفیسر نیکلس مہر نے بتایا کہ ایسا کسی منصوبے کے تحت ہوا یا نہیں، یہ تو معلوم نہیں مگر میٹا نے تھریڈز کو درست وقت پر متعارف کرایا، جس سے اسے ٹوئٹر کو پیچھے دھکیلنے کا موقع ملا ہے۔

ٹوئٹر کی میٹا کو قانونی کارروائی کی دھمکی

ٹوئٹر تیزی سے بڑھتی ہوئی حریف ایپ تھریڈز پر میٹا کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔

ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’مقابلہ ٹھیک ہے، دھوکہ دہی ٹھیک نہیں‘ لیکن میٹا نے ایک قانونی خط میں ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ ٹوئٹر کے سابق عملے نے تھریڈز بنانے میں مدد کی۔

ایلون مسک نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’انسٹاگرام پر تکلیف کو چھپا کر جعلی خوشی کے اظہار سے ٹوئٹر پر کسی اجنبی کا حملہ زیادہ بہتر ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024