• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

گزشتہ مہینہ اب تک گرم ترین جون کا مہینہ قرار

شائع July 7, 2023
پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 7 تا 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ہوسکتا ہے۔—فوٹو: شٹراسٹاک
پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 7 تا 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ہوسکتا ہے۔—فوٹو: شٹراسٹاک

دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ماہ جون تاریخ کا سب سے گرم ترین جون کا مہینہ ریکارڈ کیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یورپیئن یونین کلائمیٹ مانیٹرنگ سروس کے مطابق گزشتہ ماہ کا جون تاریخ کا گرم ترین جون کا مہینہ رہا اور ممکنہ طور پر دنیا کو ایک اور سخت موسم گرما کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یورپیئن یونین مانیٹر کے سی 3 ایس کلائمیٹ یونٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ 0.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ جون 2023 1991 سے 2020 تک ریکارڈ اوسط درجہ حرارت کے مقابلے میں گرم ترین جون کا مہینہ رہا اور اس نے جون 2019 میں ریکارڈ سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب رواں سال اسپین میں بدترین خشک سالی کے ساتھ ساتھ امریکا اور چین میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یورپیئن یونین مانیٹر ’کوپر نیکس‘ کے مطابق اس سال جون میں شمال مغربی یورپ، کینیڈا کے کچھ حصوں، امریکا، میکسیکو، ایشیا اور مغربی آسٹریلیا میں درجہ حرارت اوسط سے زائد ریکارڈ گرم کیا گیا اور موسم زیادہ گرم مرطوب رہا۔

بیان میں کہا گیا کہ دوسری جانب مغربی آسٹریلیا، مغربی امریکا اور روس میں اوسط درجہ حرارت سے زائد ٹھنڈ ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ کچھ عرصے کے دوران گلوبل وارمنگ کی وجہ سے کرہ ارض کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ کوپر نیکس نے تصدیق کی کہ چار جولائی بروز منگل کو اب تک تاریخ کا سب سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔

ابتدائی ریکارڈ کے مطابق منگل کو عالمی سطح پر اوسطاً ددرجہ حرارت 17.03 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اس نے ایک دن قبل ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کوپر نیکس کے مطابق جون میں سطح سمندر کا درجہ حرارت گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ریکارڈ کیا گیا اور اس دوران آئرلینڈ، برطانیہ اور بیلٹک میں تیز گرم سمندری ہوائیں چلتی رہیں جبکہ انٹارکٹک سمندر میں برف بھی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سی 3 ایس کے سائنسدان جولیئن نکولس کے مطابق عالمی درجہ حرارت گزشتہ ماہ 30سال کے اوسط درجہ حرارت کے مقابلے میں 0.53 سینٹی گریڈ زائد رہا، یہ درجہ حرارت اب تک سب سے زائد ہے اور ہم نے اب تک اس طرح کا رجحان نہیں دیکھا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024