مریم انصاری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
ڈھائی سال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ مریم انصاری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔
چند روز قبل ہی مریم انصاری کے اُمید سے ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم انہوں نے اور ان کے اہل خانہ نے ایسی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔
مریم انصاری کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں اور ان کی ساس کو اداکارہ کے ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اور اب اداکارہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔
مریم انصاری نے 6 جولائی کو انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔
اداکارہ کے مطابق ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 4 جولائی کو ہوئی اور انہوں نے بیٹی کا ناما ’امایا خان‘ رکھا ہے۔
انہوں نے شوہر اویس خان کے ہمراہ رومانوی تصاویر بھی شیئر کیں، ایک تصویر میں انہیں بے بی بمپ کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
مریم انصاری کی جانب سے خبر شیئر کیے جانے کے بعد انہیں ان کے بھائی اداکار علی انصاری اور بھابھی صبور علی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے مبارک باد دی۔
اداکارہ کی پوسٹ میں مداحوں نے بھی مبارک باد کے کمنٹس کیے جب کہ بعض لوگوں نے مزاحیہ کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اگلی بار ماں بننے کی باری صبور علی کی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مریم انصاری نے اپنے حمل سے متعلق خبر کو 9 ماہ تک ہی خفیہ رکھا، چند روز قبل ہی ان کے اُمید سے ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور ان کی بے بی بمپ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
مریم انصاری نے فروری 2021 میں سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے شادی کی تھی۔
دونوں نے فروری 2020 میں سادگی سے نکاح کیا تھا اور دونوں نے نکاح کی تقریب کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا تھا۔
نکاح کے 10 ماہ بعد دسمبر 2020 کے اختتام پر ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور انہوں نے شادی کی تصدیق فروری میں کی تھی۔