• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

ضلع خیبر میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شہید

شائع July 6, 2023
آئی ایس پی آر کے مطابق کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ میجر نے جام شہادت نوش کیا — فوٹو: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ میجر نے جام شہادت نوش کیا — فوٹو: آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فرار ہونے والے راستے بند کرنے کے لیے ناکہ بندیوں کے قیام کا عمل جاری تھا کہ اس دوران عسکریت پسندوں کے ایک گروہ کا میجر میاں عبداللہ شاہ سے سامنا ہوا، جو آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

مزید بتایا گیا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ میجر نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 3 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، فورسز علاقے میں موجود کسی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ 3 جولائی کو ڈان کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک آرمی میجر اور ایک سپاہی شہید ہو گئے تھے۔

اس سے قبل ضلع شیرانی میں تین چوکیوں پر بیک وقت حملوں میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024