• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

نگران وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے معافی مانگ لی

— فائل فوٹو: ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ٹوئٹر

لاہور میں تیز بارش کے بعد پانی سے ڈوبی سڑک پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر وہاب ریاض نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا تھا۔

گزشتہ روز لاہور میں ریکارڈ موسلادھار بارش سے شہر میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی تھی، کئی شاہراہیں پانی میں ڈوب چکی تھی، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع رہا، نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا۔

اسی دوران پنجاب کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض نے شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر بارش کے جمع پانی میں وہاب ریاض تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے ہیں اور پانی کے چھینٹے دوسری گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں پر لگ رہے ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار خاتون بھی پانی سے شرابور ہوگئی ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کسی صارف نے لکھا کہ ’جب انسان کو عہدہ مل جائے اور وہ عقل سے پیدل ہو تو ایسا ہی کرتا ہے،‘ تو کئی دیگر صارفین نے وہاب ریاض سے معافی کا مطالبہ کیا۔

صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید اور تبصروں کے بعد وہاب ریاض نے عوام سے معافی مانگ لی۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک سکے کے ہمیشہ دو رُخ ہوتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط پہلو ہی دیکھتے ہیں۔‘

وہاب ریاض نے مزید لکھا کہ ’کل جو کچھ بھی ہوا اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں، یہ بالکل غیر ارادی تھا اور اسے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔‘

انہوں نے ساتھ ہی اپنے مداحوں سے مثبت سوچ کو فروغ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں منفی پروپیگنڈوں سے اپنے ملک کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024