• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز، موسیقی سے بھرپور شام میں قریبی دوستوں کی شرکت

تقریب میں قوالی کا بھی خوب اہتمام کیا گیا — فوٹو: انسٹاگرام
تقریب میں قوالی کا بھی خوب اہتمام کیا گیا — فوٹو: انسٹاگرام
29 سالہ کھلاڑی حارث رؤف کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں ماڈل مزنا مسعود سے ہوا تھا — فوٹو: انسٹاگرام
29 سالہ کھلاڑی حارث رؤف کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں ماڈل مزنا مسعود سے ہوا تھا — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

بارات سے قبل حارث رؤف کی ڈھولکی/مہندی کی تقریب کا آغاز ڈانس پرفارمنس اور پُرمسرت قوالی کے ساتھ ہوا۔

یاد رہے کہ 29 سالہ کھلاڑی حارث رؤف کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں ماڈل مزنا مسعود سے ہوا تھا اور اب یہ جوڑا شادی کی تقریبات میں مصروف ہے۔

حارث رؤف اور مزنا ملک کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں۔

کچھ وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ حارث رؤف گھوڑے پر بیٹھے ہیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف نے گہرے نیلے رنگ کا کرتا پاجاما پہنا ہے جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہے تھے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

تقریب میں قوالی کا بھی خوب اہتمام کیا گیا، اس خوشی کے موقع پر نوٹ بھی نچھاور کیےگئے۔

تقریب سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ صرف قریبی دوستوں اور اہل خانہ کو مدعو کیا گیا ہے، تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے کسی کھلاڑی نے شرکت نہیں کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سری لنکا کے خلاف آئندہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کے لیے کراچی کے ٹریننگ کیمپ میں موجود ہیں۔

تاہم حارث رؤف کی شادی کی تقریب میں ممکنہ طور پر کھلاڑی شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کی بارات کی تقریب 6 جولائی کو ہوگی۔

واضح رہے گزشتہ ایک سال کے عرصے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے ہیں، جن میں شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور شاداب خان شامل ہیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024