• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بارش کے پانی سے ڈوبی سڑک پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر وہاب ریاض تنقید کی زد میں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران  موٹر سائیکل پر سوار خاتون بھی پانی سے شرابور ہوگئیں ہیں —فوٹو: ٹوئٹر
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار خاتون بھی پانی سے شرابور ہوگئیں ہیں —فوٹو: ٹوئٹر

لاہور میں تیز بارش کے بعد شاہراہوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے سابق فاسٹ باؤلر اور پنجاب کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک روز قبل لاہور میں ریکارڈ موسلادھار بارش کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ شہر میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے سے انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، مسلسل بارش سے 30 سالہ پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

شہر کی مختلف سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع رہا، نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا، شہر میں 10 گھنٹوں کے دوران 290 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔

اسی دوران پنجاب کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر بارش کے جمع پانی میں وہاب ریاض تیز رفتاری میں گاڑی چلا رہے ہیں اور پانی کے چھینٹے دوسری گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں پر لگ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار خاتون بھی پانی سے شرابور ہوگئیں ہیں۔

وہاب ریاض کے دورے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں سڑک پر پانی سے بند ہونے گاڑی کو دھکا لگا رہے ہیں اور کہیں وہ سفید ربڑ کے لمبے جوتے پہن کر پانی کے درمیان کھڑے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ریاض زیدی نے لکھا کہ ’جب انسان کو عہدہ مل جائے اور وہ عقل سے پیدل ہو تو ایسا ہی کرتا ہے۔‘

ثاقب علی نے لکھا کہ ’یہ ویڈیو دیکھ کر بہت دکھ ہوا، موٹرسائیکل سوار اور چھوٹی گاڑی کے مسافروں پر تیز رفتار لینڈ کروزر کی وجہ سے اٹھنے والے گندے پانی کے چھینٹے لگ لگ رہے ہیں، یہ عمل اچھا نہیں ہے، انہیں معافی مانگنی چاہیے‘۔

مغیز علی نے وہاب ریاض کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’وہاب ریاض لمبے بوٹ پہن کر بارش کا پانی چیک کررہے ہیں‘۔

ایاز رحمٰن نے لکھا کہ چاچا افتخار کے 6 چھکوں کے بعد وہاب ریاض کرکٹ کو خیر باد کہہ کر سیاست میں آگئے اور خادم پنجاب بن گئے اور لوگوں کی مدد کرنے کی بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

فیضان کہتے ہیں کہ ’میرے خیال سے انہوں نے ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا، لیکن پھر بھی وہاب ریاض کو معافی مانگنی چاہیے۔

وقاص نے لکھا کہ اس 14 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھیں کس طرح سے وزیر کھیل وہاب ریاض پاکستانی عوام پر بارش کا پانی اچھال رہے ہیں اور کہنے کو یہ عوام کی خدمت کے لیے نکلے ہیں۔’

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024