• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

شوہر کے خرچ پر پڑھ لکھ کر افسر بننے کے بعد بیوی نے شوہر کو ہی چھوڑ دیا

جیوتی موریا ضلعی ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئی تھیں—فوٹو: بھارتی میڈیا
جیوتی موریا ضلعی ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئی تھیں—فوٹو: بھارتی میڈیا

پڑوسی ملک بھارت میں ایک خاتون نے شوہر کے خرچ پر پڑھ لکھ کر اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے بعد دوسرے شخص سے محبت ہونے پر شوہر کو ہی چھوڑ دیا۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر الٰہ آباد (پراگ راج) سے تعلق رکھنے والی جیوتی موریا نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) بننے کے بعد دوسرے شخص سے تعلقات استوار کرکے شوہر کو چھوڑ دیا۔

خاتون کی جانب سے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے بعد دوسرے شخص سے محبت ہوجانے اور پھر اس کی خاطر شوہر کو چھوڑے جانے پر بھارت میں مذکورہ معاملے پر گانے بھی بنانا شروع کردیے گئے۔

سوشل میڈیا پر بھی خاتون کی بیوفائی پر لوگ بحث کرتے دکھائی دیے اور کئی لوگوں نے اسے فلموں جیسی کہانی قرار دیا۔

اسی حوالے سے ’ڈی این اے انڈیا‘ نے بتایا کہ جیوتی موریا نامی خاتون اترکھنڈ کے شہر بیرلی میں ایڈمنسٹریٹر کے ایس ڈی ایم عہدے پر فائز تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کو شوہر نے خرچہ کرکے پڑھا لکھا کر افسر بنانے میں مدد کی اور ابتدائی طور پر خاتون شوہر اور گھر کے ساتھ مخلص بھی تھیں، تاہم بعد ازاں خاتون کے ناجائز تعلقات کا انکشاف ہونے پر خاتون نے شوہر کو ہی چھوڑ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے شوہر خاکروب تھے اور انہوں نے اہلیہ کو مشکل حالات کے باوجود پڑھایا لکھایا۔

خاتون نے پڑھ لکھ کر ریاستی پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا، جس میں انہوں نے ریاست بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئیں۔

اسی حوالے سے ’زی نیوز‘ نے بتایا کہ جوڑے کے شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش بھی ہوئی تھی، جس کے بعد خاتون جب ایس ڈی ایم بنیں تو پورے خاندان میں خوشیاں پھیل گئیں لیکن جلد ہی خاندان بکھر گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کیا کہ ان کی اہلیہ کے الٰہ آباد کے شہر میں ہی ہوم گارڈ کے ایک افسر سے ناجائز تعلقات تھے اور دونوں کا کافی عرصے سے فیس بک پر رابطہ تھا۔

خاتون کے شوہر الوک موریا کے مطابق وہ کئی سال تک بیوی اور مذکورہ شخص کی بات چیت کو پیشہ ورانہ بات چیت سمجھ کر نظر انداز کرتے رہے لیکن ایک دن ان کی بیوی کے فون میں ان کا فیس بک کھلا رہ گیا تو انہوں نے ان کے میسنجر میں جاکر نازیبا پیغامات دیکھے۔

شوہر کے مطابق بیوی کے ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر بیوی ان پر آگ بگولہ ہوگئیں اور انہیں جیل بھجوانے کی دھمکی دی اور بعد ازاں بیوی نے ان پر جہیز خوری کا الزام لگا کر انہیں پھنسانے کی کوشش کی۔

شوہر کے مطابق انہوں نے بیوی کو مشکل حالات میں پڑھا لکھا کر بڑے عہدے پر پہنچایا لیکن اسی خاتون نے دوسرے مرد کے لیے انہیں چھوڑا۔

شوہر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بیوی کو دوسرے مرد سے تعلقات ختم کرنے کا کہا، جس پر بیوی نے طلاق لینے سمیت ان پر مقدمات بنانے کی دھمکیاں دیں۔

بعد ازاں خاتون کے شوہر نے بیوی کی مبینہ ڈائری بھی میڈیا کو پیش کی، جس میں ان کی بیوی کی مبینہ کرپشن کے ثبوت تھے، جن سے عندیہ ملتا ہے کہ خاتون نے 2019 سے 2022 تک بطور ایس ڈی ایم ماہانہ 6 لاکھ روپے کی کرپشن کی۔

شوہر کی جانب سے ڈائری پیش کیے جانے پر ریاستی حکومت نے خاتون کے خلاف کرپشن کی تحقیقات بھی شروع کردی۔

خاتون کے شوہر نے بیوی پر کرپشن کے الزامات بھی عائد کردیے—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
خاتون کے شوہر نے بیوی پر کرپشن کے الزامات بھی عائد کردیے—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024