• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

شائع July 5, 2023
اداکارہ نے نومبر 2020 میں شادی کی تھی —فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے نومبر 2020 میں شادی کی تھی —فوٹو: انسٹاگرام

اکتوبر 2020 میں شوبز کو چھوڑ کر مذہب کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

ثنا خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔

سابق اداکارہ نے مذہبی جملے لکھتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ خدا پاک نے انہیں اور ان کے شوہر کو اولاد کی صورت میں ان کا بہترین ورژن دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 5 جولائی کو ہوئی، ساتھ ہی انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والی شخصیات اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سابق اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کہاں ہوئی اور اب ان کی اور بیٹے کی صحت کیسی ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے بیٹے کا نام بھی نہیں بتایا۔

ثنا خان نے رواں برس مارچ میں بتایا تھا کہ ان کے پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ثنا خان نے حیران کن طور پر اچانک اکتوبر 2020 میں شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں نومبر 2020 میں انہوں نے مذہبی اسکالر مفتی انس سے شادی کرلی تھی۔

شادی کے بعد ثنا خان کو ہمیشہ حجاب اور پردے میں دیکھا گیا اور وہ پردے کے ساتھ ہی اپنے شوہر کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ثنا خان نے بولی وڈ فلمز ’ہلہ بول، جے ہو، وجہ تم ہو اور ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ سمیت دیگر فلموں میں کام کیا تھا۔

انہوں نے ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس، خطروں کے کھلاڑی، کامیڈی نائٹس بچاؤ، انٹرٹینمنٹ رات، جھلک دکھلا جا 7 اور کچن چیمپئن میں بھی حصہ لیا تھا۔

شوبز چھوڑنے اور شادی کے بعد انہوں نے شوہر کے ہمراہ عمرے اور حج کی سعادت بھی حاصل کی جب کہ وہ شوہر کے ہمراہ مختلف مواقع پر حجاب کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024