• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

محکمہ موسمیات کی کل سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

شائع July 2, 2023
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے پیر (3 جولائی) سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

بیان میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 3 جولائی کی شام یا رات تک ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیر اثر اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3 سے 8 جولائی تک وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمے کی طرف سے جارہ کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈیرہ اسمٰعیل خان، بنوں، کرک، وزیرستان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، اور اوکاڑہ میں 5 سے 8 جولائی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح سندھ میں سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، مٹھی، چھور، پڈعیدن، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص، دادو، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد اور کراچی میں 7 سے 8 جولائی تک تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ 4 سے 7 جولائی تک موسلادھار بارش مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن سکتی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 6 سے 8 جولائی تک موسلادھار بارشوں سے ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کا انتظام کریں اور سیاحوں کو ہدایت کی کہ وہ اس موسم کے دوران زیادہ محتاط رہیں۔

ایڈوئزری میں مزید کہا گیا ہے کہ کمزور بجلی کے کھمبے، سولر پینلز وغیرہ دھول یا آندھی کے طوفان اور بھاری گرجنے کے دوران نقصان کا باعث بن سکتے ہیں، لہٰذا عوام کو اس مدت کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید برآں محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024