• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’نمک کے ذرے سے بھی چھوٹا‘ ہینڈ بیگ 63 ہزار ڈالر سے زائد قیمت میں فروخت

فوٹو: مسچف
فوٹو: مسچف

کیا آپ ’نمک کے زرے سے بھی چھوٹا‘ بیگ خریدنا پسند کریں گے؟ حال ہی میں مائکرواسکوپ کی مدد سے دیکھے جانے والا ہینڈ بیگ 63 ہزار 750 ڈالرز میں فروخت ہوگیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس ننھے ہینڈ بیگ کی پیمائش صرف 657 x222x700 مائیکرو میٹر ہے۔

یہ بیگ نیویارک میں فن پاروں کے نامور آرٹ گروپ مسچف (MISCHF) کی ملکیت تھا جو اپنے فن پاروں کی نیلامی بھی کرتے ہیں۔

فوٹو: مسچف
فوٹو: مسچف

اس گروپ کا کہنا ہے کہ ’اس فن پارے کا حجم اتنا چھوٹا ہے کہ اسے سوئی کے سوراخ سے باآسانی گزارا جا سکتا ہے، اسے دیکھنے کے لیے مائکرواسکوپ کی ضرورت پڑے گی۔

انہوں نے بیگ کے بارے میں بتایا کہ ’آجکل ہر جگہ بڑے ہینڈ بیگ، نارمل ہینڈ بیگ اور چھوٹے ہینڈ بیگ ہیں لیکن یہ بیگ چھوٹے سائز کی حتمی شکل ہے‘۔

اس بیگ میں لگژری ہینڈ بیگ ڈیزائنر لوئس ووٹن کی برانڈنگ ہے لیکن اس کا برانڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بیگ کو بنانے کے لیے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو اکثر چھوٹے میکانیکل ماڈلز اور ڈھانچے بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

فوٹو: مسچف
فوٹو: مسچف

رپورٹ کے مطابق جب اس بیگ کو بنایا جا رہا تھا تو برانڈ کی طرف سے جائزہ لینے کے لیے بھیجے گئے کچھ چھوٹے بیگ کے نمونے اتنے چھوٹے تھے کہ وہ آرٹ گروپ کی ٹیم سے کھو گئے۔

تاہم اس کے کھو جانے سے نئے بیگ کے مالک کے لیے پریشانی کا باعث نہیں ہونا چاہیےکیونکہ اس کی خریداری کے وقت ڈیجیٹل ڈسپلے کے ساتھ مائرواسکوپ بھی شامل تھا۔

ڈیجیٹل ڈسپلے کے ساتھ یہ مائکرواسکوپ آن لائن خرید سکتے ہیں جس کی قیمت 60 ڈالر سے 10 ہزار ڈالر ہے۔

اس ننھے بیگ کی بولی 15 ہزار ڈالر سے شروع ہوئی تھی۔

آرٹ گروپ مسچف کے چیف کری ایٹو افسر کیون وینسر نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ مسچف گروپ نے برانڈ سے اسے استعمال کرنے کی اجازت نہیں مانگی تھی۔

رپورٹ میں ننھے بیگ کے خریدار کے حوالے سے معلومات شئیر نہیں کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024