• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وہ ترکیب جس سے ہر کوئی باآسانی ’مزیدار کیک‘ تیار کرلے

فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

عام طور پر کیک زیادہ تر بیکریوں یا مارکیٹ سے خریدے جاتے ہیں، اس کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ کیک بنانے میں زیادہ وقت لگ جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو کم وقت میں ’کیک‘ تیار کرنے کی ایسی ترکیب بتائیں گے جسے سے ہر کوئی باآسانی تیار کرسکتا ہے۔

درحقیقت یہ کیک کی طرح کا بیکری آئٹم ہے جسے انگریزی میں pudding کہتے ہیں، اسے بھی کیک کی طرح ہی تیار کیا جاتا ہے۔

بیکنگ میں قسمت آزمانے کے لیے ہر کوئی آن لائن تراکیب کی مدد لیتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ کیک تیار کرنا محنت طلب کام ہے، لیکن جو ذائقہ گھر کی بنی اشیا میں ہوتا ہے، وہ عام مارکیٹ میں دستیاب چیزوں میں نہیں، البتہ کچھ خاص بیکری آئٹم کے ذریعے منفرد ضرور ہوتے ہیں۔

اسی لیے ہم نے سوچا کہ نمکین پکوان کی تراکیب روزانہ ہی شئیر ہوتی ہیں اس لیے آج میٹھی ڈش کی ترکیب آپ کے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔

یہ ترکیب اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس میں اون کا استعمال نہیں کیا گیا، اسے بنانے کے لیے آپ کو نیچے دی ہوئی اجزا کی ضرورت ہوگی۔

—فوٹو: پارتھ بجاج
—فوٹو: پارتھ بجاج

اجزا

250 گرام یا ایک کپ کریم

150 گرام یا 1/2 کپ نیوٹیلا چاکلیٹ

20-30 عدد بسکٹ

ایک کپ ابلتے ہوئے پانی کو ایک چمچ کافی میں مکس کرلیں

طریقہ

ایک پیالے میں 2 سے 4 کپ گرم پانی میں ایک چمچ کافی مکس کرکے سائڈ پر رکھ لیں۔

اب ایک اور پیالے میں کریم اور نیوٹیلا چاکلیٹ کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب جس پانی میں آپ نے کافی مکس کی تھی اس میں بسکٹ کو ایک ایک کرکے ڈبوتے جائیں اور پھر بڑے پیالے میں بسکٹ کی تہہ بنالیں۔

بسکٹ کی ایک تہہ بنانے کے لیے کریم اور نیوٹیلا چاکلیٹ کے مکسچر کی موٹی تہہ لگا لیں، بالکل اسی طرح بسکٹ اور چاکلیٹ کریم کی دوسری تہہ بھی لگائیں۔

اسے گارنش کرنے کے لیے کیلے کے چھوٹے ٹکڑوں کا استعمال کریں اور نیوٹیلا چاکلیٹ سے بھی گارنش کرسکتے ہیں۔

اب اسے 4 گھنٹوں تک فریج میں رکھ لیں۔

مزیدار ’نیوٹیلا چاکلیٹ پڈنگ‘ تیار ہے، اس ترکیب کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024