• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بس میں آتشزدگی، 25 افراد ہلاک

شائع July 1, 2023
— فوٹو: ٹوئٹر / اے این آئی
— فوٹو: ٹوئٹر / اے این آئی

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بس میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بھارتی اے این آئی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ بس ناگپور سے پونے جا رہی تھی، جس میں 32 افراد سوار تھے۔

اے این آئی کے مطابق بلدھانہ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ایچ پی تمموڈ نے بتایا کہ حادثے میں 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی این اے کے ذریعے شناخت کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بیان میں کہا کہ بلدھانہ میں ہولناک بس حادثے پر گہرا دکھ ہوا، میرے دعائیں ان لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ 2 جنوری 2023 کو بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں مسافر ریلوں کے حادثے میں 50 افراد ہلاک اور 300 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بالاسور میں مسافر ریل پٹری سے اتر کر مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری ایچ کے ڈیویڈی نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ریل کا تصادم ’بدترین حادثہ‘ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024