قومی کرکٹرز عید الاضحیٰ کیسے منا رہے ہیں؟

شائع June 29, 2023
پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی اپنے مداحوں کوعید الاضحیٰ کے موقع پر پیغامات دیے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی اپنے مداحوں کوعید الاضحیٰ کے موقع پر پیغامات دیے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مسلمان عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں، وہیں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی اپنے مداحوں کو اس خوشی کے موقع پر پیغامات دیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کپتان شاہد آفریدی نے اپنے قربانی کے جانور کے ساتھ ٹوئٹر پر ویڈیو شئیر کی اور ساتھ ہی ہیش ٹیگ کے ساتھ مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی مداحوں کو عید الاضحٰی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’اللہ تمام مسلمانوں کی قربانی قبول فرمائے‘۔

انہوں نے مداحوں کو پیغام دیا کہ ’گوشت پہ ہاتھ ہولا رکھنا‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی شاداب خان نے شائقین کو عید مبارک دیتے ہوئے نیلے رنگ کا لباس اور سیاہ چشمے پہنا۔

سب ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’اچھی ماڈلنگ نہ کرنے پر معذرت، اس عید پر خوشیوں کے ساتھ ساتھ گوشت بھی تقسیم کریں، ان لوگوں کے بارے میں ضرور سوچیں جنہیں یہ خوشیاں نصیب نہیں ہوتیں۔‘

شاداب خان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عید کو مناتے ہوئے ان کوگوں کا بھی خیال رکھیں جنہیں یہ خوشیاں نصیب نہیں، ایک دوسرے کی مدد کریں اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ صفائی ضروری ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے بابر اعظم کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جہاں وہ اپنے مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ میری اور میری ٹیم کی طرف سے آپ سب کو عید مبارک، خوب انجوائے کریں، آس پاس کے لوگوں کا خیال رکھیں۔

بابر اعظم نے لوگوں کو قربانی کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر صفائی کا خیال رکھیے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں اور غریب غربا کا خیال رکھیئےگا خوب کھائیے پئے گا، صفائی کا خاص خیال رکھیں جانوروں کی آلائشیں باہر نہ پھینکیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ چیزوں کا غلط استعمال کرینگے باہر گندگی پھیلائیں گے تو ملک کا نقصان ہوگا۔

بابر اعظم اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے والدین کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی جنت کے ساتھ خدائے بزرگو برتر کی بارگاہ میں حاضری‘۔

یاد رہے کہ رواں سال قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان اور دیگر کرکٹرز کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

پاکستان کرکٹر ٹیم کے سابق کھلاڑی اظہر علی نے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام کے ذریعے حج اور عید الاضحیٰ پر مبارک باد دی۔

کھلاڑی احمد شہزاد نے اپنے بیٹے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ’تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید کی مبارک دی‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024