• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو رقم براہ راست بینک میں ملے گی

شائع June 28, 2023
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حکومت اگلے ماہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے لیے ادائیگی کا نیا نظام شروع کرنےکا ارادہ رکھتی ہے جس کے تحت وہ لمبی قطاروں میں لگنے اور ایجنٹوں کو کمیشن دینے کے بجائے براہ راست اپنے بینک اکاؤنٹس میں رقم حاصل کریں گے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر پانچ بینکوں بشمول بینک الفلاح، جے ایس بینک، سندھ بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، اور نیشنل بینک کو اس مقصد کے لیے چنا گیا ہے اور بعد میں مزید بینکوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

بی آئی ایس پی کے ترجمان ثاقب ممتاز نے ڈان کو بتایا کہ یہ بینک، بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کے لیے خصوصی اکاؤنٹس کھولیں گے تاکہ انہیں براہ راست اپنے اکاؤنٹس میں مالی امداد مل سکے۔

نیا نظام ابتدائی طور پر پانچ اضلاع سکھر، کوئٹہ، شمالی وزیرستان، لاہور اور پشاور میں شروع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ قدم ادائیگی کی جگہوں پر ایجنٹوں کے ذریعے کٹوتیوں سے فائدہ اٹھانے والوں کی کئی شکایات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025