• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

چین: کینٹین کے لنچ باکس میں چوہے کا سر ملنے پر کھانے کی حفاظت پر اظہار تشویش

شائع June 28, 2023
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

چین میں ایک کیفے ٹیریا کے لنچ باکس کے کھانے میں ایک مہینے میں دوسری بار چوہے کا سر پایا گیا ہے، جس سے ملک میں کھانے کی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق چونگ کنگ میونسپلٹی میں کاؤنٹی کے مارکیٹ ریگولیشن بیورو کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شیوشان کاؤنٹی کے روایتی چینی میڈیسن ہسپتال کے کیفے ٹیریا میں لنچ باکس سے چوہے کا سر پایا گیا۔

نشریاتی ادارے ’چائنہ ڈیلی‘ کے مطابق آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں چوہے کا سر مویویا کی ڈش میں دکھایا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق ہسپتال نے کہا کہ کیفے ٹیریا کیٹرنگ کو حکومتی بولی کے ذریعے تیسرے فریق فراہم کرنے والے کو آؤٹ سورس کیا جاتا ہے اور اس سے پہلے کبھی اس طرح کے مسئلے کا سامنا نہیں ہوا تھا۔

ہسپتال کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بغیر کسی وضاحت کے ایک سرکاری رپورٹ کا حوالہ دیا۔

نانچانگ کے جیانگسی انڈسٹری پولی ٹیکنک کالج کے ایک طالب علم کی طرف سے کالج کے کیفے ٹیریا میں چاول کی ڈش میں دانتوں، آنکھوں اور ناک والی چیز کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد یہ دوسرا واقع ہے جب اس مہینے میں چوہے کا سر بظاہر ڈش میں پایا گیا، تاہم کالج کے حکام فوری طور پر نہیں پہنچ سکے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان دونوں واقعات کے بعد فوڈ سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر جیسی ایک سوشل میڈیا ویب ’ویبو‘ پر ایک صارف نے لکھا کہ اب سے کیفے ٹیریاز کو ڈائننگ ہال میں کیمرے نصب کرنے اور نگرانی کرنے والی ویڈیو چلانی چاہیے۔

خیال رہے کہ 2022 میں اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن نے کہا تھا کہ ملک بھر میں فوڈ سیفٹی کی خلاف ورزیوں کے 5 لاکھ 18 ہزار 600 کیسز کی چھان بین کی گئی اور ان سے نمٹا گیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اگرچہ حالیہ برسوں میں چین میں خوراک کی حفاظت میں بہتری آئی ہے، گزشتہ سال مصنوعات کے مارکیٹ ریگولیٹرز کے معائنے میں زرعی مصنوعات اور کیٹرنگ انڈسٹری میں مسائل زیادہ عام پائے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025