• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اداکارہ ریما نے دوسری بار حج کی سعادت حاصل کرلی

تصاویر میں اداکارہ کو خانہ کعبہ کے سامنے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ریما خان
تصاویر میں اداکارہ کو خانہ کعبہ کے سامنے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ریما خان

ماضی کی معروف فلم اسٹار ریما خان نے دوسری بار حج کی سعادت حاصل کرلی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

ریما خان نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مکہ مکرمہ کی تصاویر شئیر کیں اور مداحوں کو حج کی سعادت ملنے سے متعلق آگاہ کیا۔

تصاویر میں اداکارہ کو خانہ کعبہ کے سامنے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریما نے اپنی تصاویر کی پوسٹ پر کیپشن میں لکھا کہ’ زندگی وہ ہے جو آپ بنانا چاہتے ہیں، اسے پورا کرنے کے لیے اپنا راستہ خود ڈھونڈے’ ۔

اداکارہ نے انسٹاگرام تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ’الحمداللہ یہ میرا دوسرا حج ہے‘۔

ریما خان اس سے قبل 2020 میں بھی حج کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔

انہوں نے ایک اور تصویر میں لکھا کہ ’جو اللہ سے ملنا پسند کرتا ہے، اللہ اس سے ملنا پسند کرتا ہے۔‘

ریما خان کی جانب سے تصاویر شئیر کرنے کے بعد مداحوں نے بھی نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔

واضح رہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج کی سعادت کررہے ہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال حج کرنے والے 20 لاکھ سے زائد عازمین گزشتہ روز میدان عرفات پر پہنچے تھے، عالمی وبائی مرض کووڈ-19 کے بعد پہلی بار اتنی بٖڑی تعداد میں عازمین حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

9 ذی الحج کو مسجد نبوی کے امام شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید نے رواں برس 1444ہجری یوم عرفہ کے روز حج 2023 کا خطبہ دیا تھا، خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی 20 زبانوں میں براہ راست نشر کیا گیا۔

آج 10 ذی الحج کو عازمین نمازفجر کے بعد مزدلفہ سے واپس منیٰ روانہ ہوئے اور حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی میں رمی جمرات کررہے ہیں۔

جس کے بعد شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کی جاتی ہے اور حاجی احرام اتار دیتے ہیں اور بال منڈوا کر طواف زیارت کے لیے مسجد الحرام جاتے ہیں، عازمین حج خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے اور واپس منیٰ جا کر ایام تشریق گزاریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024