• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مردم شماری ڈیٹا کی تصدیق کیلئے سروے کا آغاز اگلے ہفتے ہوگا

شائع June 28, 2023
انہوں نے عہدیداروں کو 15 دنوں کے اندر سروے مکمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی—فائل فوٹو: رائٹرز
انہوں نے عہدیداروں کو 15 دنوں کے اندر سروے مکمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی—فائل فوٹو: رائٹرز

حکومت عید کی تعطیلات کے فوراً بعد مردم شماری کو حتمی شکل دینے کے لیے آگے بڑھے گی، جبکہ ڈیٹا کی درستگی کی تصدیق کے لیے ایک سروے اگلے ہفتے شروع ہوگا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مردم شماری کی نگرانی کمیٹی نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) ساتویں آبادی اور مکانات کی گنتی کے بعد 8 جولائی سے 22 جولائی تک پوسٹ شماری سروے کرے گا اور مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے لیے اپنی رپورٹ 31 جولائی تک مرتب کرے گا۔

اس کے علاوہ باقی رہ جانے والے کوہستان کے تین اضلاع اور خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بھی گنتی 8 جولائی سے شروع ہوگی۔

پی بی ایس کے ایک حکام نے بتایا کہ یہ مشق 48 اضلاع کا احاطہ کرے گی، جن میں کوہستان کے تین اور خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے شامل ہیں۔

اگر سی سی آئی نتائج کو منظور کر لیتا ہے، تو اس کے بعد ملک بھر میں حلقہ بندیوں کے اہم عمل شروع ہوگا، جیسا کہ آئین کے تحت آئندہ عام انتخابات سے قبل لازمی قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن آ کو اس کام کو انجام دینے کے لیے 4 سے 6 لگ سکتے ہیں۔

پی بی ایس نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں مردم شماری کی نگرانی کمیٹی نے 2 ہزار 500 یا 3 ہزار بلاکس میں پوسٹ شماری سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے عہدیداروں کو 15 دنوں کے اندر سروے مکمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے تمام چیف سیکریٹریز سے یہ بھی کہا کہ وہ متعلقہ ضلعی افسران کو 15 جولائی تک مردم شماری کی فیلڈ گنتی کے مکمل ہونے کے سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024