• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

سابق امریکی صدر ٹرمپ کی خفیہ دستاویزات پر گفتگو کی آڈیو سامنے آگئی

شائع June 27, 2023 اپ ڈیٹ June 28, 2023
اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکی خفیہ دستاویزات کے بارے میں بات کرنے کی آڈیو سامنے آگئی ہے جو انہوں نے بظاہر اپنے پاس رکھے ہوئے تھے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق دو منٹ کی ریکارڈنگ اس انٹرویو کی ہے جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی 2021 میں اپنے بیڈ منسٹر، نیو جرسی، گولف کلب میں اپنے سابق چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کی یادداشت پر کام کرنے والے لوگوں کے لیے دیا تھا۔

ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے کچھ حصوں کو خصوصی وکیل جیک اسمتھ کے 49 صفحات پر مشتمل ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد فرد جرم میں ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا تھا جس میں ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات کو غلط استعمال کیا۔

گزشتہ روز سی این این کی طرف سے چلائی جانے والی اس آڈیو فائل میں ایک ایسی گفتگو بھی شامل ہے جہاں لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس پینٹاگون کی خفیہ دستاویز ہے جس میں ایران پر حملہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

آڈیو ریکارڈنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’یہ وہ دستاویزات ہیں‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ آڈیو میں کسی چیز کو ’انتہائی خفیہ‘ معلومات قرار دیتے ہوئے ’یہ خفیہ معلومات ہے‘، کے طور پر حوالہ دے رہے تھے جہاں ایسا لگتا ہے کہ وہ کمرے میں موجود دوسروں کو کچھ دکھا رہا ہے۔

آڈیو میں سابق صدر نے کہا کہ یہ فوج کی طرف سے کیا گیا تھا اور مجھے دیا گیا، ’آپ نے دیکھا، بطور صدر میں دستاویزات خفیہ رکھ سکتا تھا لیکن اب میں نہیں رکھ سکتا اور یہ آپ جانتے ہیں‘۔

اسی دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے عملے میں سے ایک شخص جواب دیتا ہے کہ ’اب ہمیں ایک مسئلہ درپیش ہے‘۔

ان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کیا یہ دلچسپ نہیں ہے؟ یہ بہت اچھا ہے اور اسی طرح یہ ریکارڈنگ اس کے ساتھ ختم ہوتی ہے جب وہ کسی کو کوک لانے کے لیے کہتے ہیں۔

سابق صدر ڈونلٹ ٹرمپ نے رواں ماہ کے شروع میں امریکی حکومت کے خفیہ رازوں کو جان بوجھ کر غلط طریقے سے استعمال کرنے اور ان کی واپسی روکنے کی سازش کرنے کے 37 شماروں میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی تھی۔

محکمہ انصاف نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جاسوسی ایکٹ اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا کہ انہوں نے عہدہ چھوڑنے پر خفیہ دستاویزات اپنے ساتھ لے لیں اور انہیں نیشنل آرکائیوز کو فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

فرد جرم میں محکمہ انصاف نے جولائی 2021 کے اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ سمیت شواہد بیان کیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک مصنف، ایک پبلشر اور اپنے دو اسٹاف کے ساتھ تھے جس میں سابق صدر نے انہیں ’انتہائی خفیہ‘ دستاویزات دکھائے تھے۔

واضح رہے کہ 77 سالہ ارب پتی سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر درجنوں خفیہ دستاویزات جمع کر رکھی ہیں جس سے انہوں نے غیر قانونی طور پر فلوریڈا کے ساحل کے سامنے اپنی رہائش گاہ منتقل کیا تھا اور واپس کرنے سے انکار کرتے رہے اور تفتیش کاروں کو ان کی برآمدگی میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش کرتے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے حساس امریکی راز ایسے لوگوں کے ساتھ شیئر کیے جن کے پاس سیکیورٹی کلیئرنس نہیں تھی۔

سابق صدر کا مجرمانہ ٹرائل عارضی طور پر 14 اگست کو شروع ہونا ہے لیکن امکان ہے کہ ان کی قانونی ٹیم ابتدائی تاریخ کو مہینوں پیچھے کردے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024