• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

امریکا: بدترین طوفان سے 3 افراد ہلاک، درجنوں گھر تباہ

شائع June 26, 2023
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکا کے وسط مغربی اور جنوبی علاقوں میں بدترین طوفان کی وجہ سے درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ انڈیانا اور آرکنساس ریاست میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ وسطی انڈیانا اور آرکنساس میں اتوار کو متعدد طوفانی بگولوں اور شدید بارش نے تباہی مچا دی جہاں متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاست انڈیانا کے ایمرجنسی سروسز پر تعینات حکام نے علاقے میں ایک ہلاکت کی تصدیق کی۔

ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر کیمرون وولف نے بتایا کہ متاثرہ افراد کے زخمی ساتھی کو ایئرلفٹ کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔

دونوں افراد دو منزلہ لاگ کیبن میں رہتے تھے، جو طوفانوں سے تباہ ہو گیا تھا، تاہم مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہ ہو سکیں۔

ڈائریکٹر کیمرون وولف نے کہا کہ نقصان حادثاتی ہے، زیادہ تر نقصان دیہی علاقوں میں ہوا جبکہ شہروں میں طوفان سے اتنا زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔

لونوکے کاؤنٹی شیرف کے دفتر سے تصدیق کی گئی کہ اتوار کے روز شدید طوفان کی وجہ سے کارلیسل، آرکنساس میں ایک گھر پر درخت گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا کی تصاویر اور فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ گرے ہوئے درختوں کی وجہ سے سڑکیں بند ہیں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے بتایا کہ انڈیانا اور ملحقہ ریاستوں میں بھی طوفانی بگولوں کی اطلاع ہے۔

نشریاتی ادارے این بی سی نیوز سے وابستہ ایک ادارے کے مطابق انڈیانا ریاست پولس کے جنوب میں واقع بارگرسویل قصبے سے فائر چیف ایرک فنکھاؤسر نے کہا کہ وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن خراب موسم کے بعد تقریباً 75 گھروں کو جزوی یا شدید نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وسطی انڈیانا میں ان لوگوں کے لیے ہنگامی پناہ گاہیں قائم کی گئیں جن کے گھر تباہ ہو گئے تھے۔

بجلی کی بندش سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ پاور آپٹیج ڈاٹ یو ایس کے مطابق آج صبح تک تقریباً 50 لاکھ یوٹیلیٹی صارفین کو امریکی مڈویسٹ اور ساؤتھ میں موسم کی وجہ سے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک ہفتہ قبل وسطی ریاست مسیسیپی میں طوفانی بگولے سے ٹکرانے کے بعد ایک شخص ہلاک اور تقریباً دو درجن افراد زخمی ہو گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق خطرناک گرمی کی لہر نے حال ہی میں ریاست ٹیکساس اور فلوریڈا میں بدترین طوفانی بگولوں کو جنم دیا، جہاں رواں ماہ کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ سیلاب سے تقریباً 150 افراد بے گھر ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024