• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: ڈیفنس کے بنگلے میں ’سماجی تقریب‘ کے دوران نوجوان لڑکی پر اسرار طور پر ہلاک

شائع June 24, 2023
دائرے مہں نظر آنے والی خاتون ایک مرد کے ہمراہ لڑکی کی لاش صبح جناح ہسپتال لے کر پہنچی تھی—تصویر: ڈان نیوز
دائرے مہں نظر آنے والی خاتون ایک مرد کے ہمراہ لڑکی کی لاش صبح جناح ہسپتال لے کر پہنچی تھی—تصویر: ڈان نیوز

پولیس اور ہسپتال حکام کے مطابق ہفتہ کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے بنگلے میں ’سماجی تقریب‘ میں ایک نوجوان لڑکی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ 21 سالہ شادی شدہ لڑکی (عائشہ کاشف) کی ساس کے بیان کے مطابق متوفیہ ڈی ایچ اے فیز 2 میں اپنی سہیلی کے گھر ’سالگرہ کی تقریب‘ میں شرکت کے لیے گئی تھی اوروہ گلستان جوہر کی رہائشی تھی۔

پولیس کے مطابق بظاہر لڑکی نے نشہ آور دوائیں لیں اور تقریب کے دوران بے ہوش ہو گئی تھی۔

بعدازاں اسے صبح سویرے ایک مرد (جبران) اور ایک خاتون (سحرش) ایک کار میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر لے کر گئے جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے لڑکی کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ ’20-25 سالہ خاتون کی لاش، جس کی شناخت عائشہ ولد کاشف کے نام سے ہوئی، صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب جناح ہسپتال لائی گئی تھی‘۔

پولیس سرجن نے کہا کہ ’ پوسٹ مارٹم میں کسی بھی قسم کے جسمانی تشدد کے شواہد نہیں ملے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈی این اے اور سیمین سیرولوجی کے لیے اندام نہانی اور مقعد سے نمونے جمع کرلیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کیمیائی تجزیہ اور ہسٹوپیتھولوجی کے لیے تمام عصبی نمونے جمع کیے گئے تمام عصبی نمونے، کیمیائی تجزیہ اور پوٹاشیم کی سطح کے لیے بھی نمونہے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ موت کی وجہ نمونوں کی تجزیاتی رپورٹ آنے تک محفوظ ہے۔

ایس ایس پی مسٹر رضا نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں اس واقعے کے پیچھے کسی بھی قسم کی بدسلوکی کے امکان کو رد کیا گیا ہے۔

سینئر افسر نے امکان ظاہر کیا کہ لڑکی کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے لواحقین کا بیان ریکارڈ کر کے واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی ساس اور اس کا شوہر دونوں ڈیفنس تھانے پہنچے اور متوفیہ کی لاش کو تدفین کے لیے لے گئے ہیں، لڑکی کی شادی ٹیکسی ڈرائیور سے ہوئی تھی اور اس جوڑے کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس گاڑی میں اسے ہسپتال لے جایا گیا تھا اسے تفتیش کاروں نے برآمد کر لیا ہے لیکن ہسپتال پہنچانے والے دونوں افراد فرار ہو گئے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے مزید بتایا کہ متوفی کی ساس نے پولیس کو تحریری طور پر بتایا کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتی اور انہوں نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ ان کا بیٹا منشیات کا عادی ہے۔

ایس ایس پی نے واضح کیا کہ متوفی لڑکی ٹک ٹاکر نہیں تھی بلکہ وہ اپنی ساس کے مطابق گلستان جوہر کے بیوٹی پارلر میں کام کرتی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024