• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

ہانگ کانگ: کیتھے پیسیفک کی پرواز کو حادثہ، 11 مسافر زخمی

شائع June 24, 2023
کیتھے پیسیفک نے بتایا کہ  ہم صارفین سے معذرت خواہ ہیں— فوٹو: رائٹرز
کیتھے پیسیفک نے بتایا کہ ہم صارفین سے معذرت خواہ ہیں— فوٹو: رائٹرز

ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کیتھے پیسیفک کی پرواز سی ایکس 880 کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے اڑان بھرنے کے بعد طیارے کو روکنا پڑا، جس کے نتیجے میں 11 مسافر زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے ’رائٹز‘ کی رپورٹ کے مطابق کیتھے پیسیفک نے ایک بیان میں کہا کہ ہانگ کانگ سے لاس اینجلس جانے والی پرواز میں عملے کے 17 افراد اور 293 مسافر سوار تھے، عملے کی طرف سے تکنیکی مسئلے کا پتا چلنے کے بعد اسٹینڈرڈ طریقہ کار کے مطابق ٹیک آف کو روکا۔

کیتھے پیسیفک نے بتایا کہ پچھلے دروازے سے پانچ سلائیڈوں کا استعمال کرتے ہوئے طیارے سے باہر نکلتے ہوئے مسافر زخمی ہوئے۔

مزید بتایا گیا کہ 11 میں سے 9 مسافروں کو علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ہمارے ساتھی ہسپتال میں داخل 2 مسافروں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

کیتھے پیسیفک نے بتایا کہ ہم خلوص دل سے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی ایچ کے نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ طیارے کا ایک ٹائر زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے پھٹ گیا تھا۔

مئی میں، جنوبی کوریا کی ایشیانا ایئرلائنز نے اس ایک واقعے کے بعد کچھ ایمرجنسی ایگزٹ سیٹوں کی فروخت روک دی جس میں ایک مسافر نے دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھول دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024