• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کھانے کی تصویر شیئر کرتی ہوں تو لوگ پوچھتے ہیں عمران ہاشمی نے کھانا کھا لیا ہوگا؟ حمائمہ ملک

شائع June 21, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ لوگ اب بھی ان کے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر انہیں طعنے دیتے ہیں اور وہ جب بھی کھانے کی تصویر شیئر کرتی ہیں تو لوگ کمنٹ کرتے ہیں کہ عمران ہاشمی نے کھانا کھا لیا ہوگا؟

حمائمہ ملک نے 2014 میں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’نٹور لال‘ میں کام کیا تھا، جس میں انہوں نے اداکار کے ساتھ بار میں ڈانس بھی کیا تھا۔

اداکارہ ماضی میں بھی عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے معاملے پر کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتاچکی ہیں کہ انہیں بولی وڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے بلکہ انہوں نے ان کے ساتھ کام کو انجوائے کیا تھا۔

ماضی میں یہ بھی بتا چکی ہیں کہ ان کا بولی وڈ فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ ایسا کوئی بولڈ یا رومانوی سین نہیں تھا، جس کی وجہ سے انہیں شرمندگی ہو اور اب انہوں نے ایک بار پھر ان سے متعلق بات کی ہے۔

حمائمہ ملک عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
حمائمہ ملک عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اب ایک بار پھر انہوں نے ایک انٹرویو میں عمران ہاشمی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی باتوں اور طعنوں کی وجہ سے بولی وڈ اداکار کے گناہ معاف ہوگئے ہوں گے۔

صحافی معین زبیر کے ساتھ بات کرتے ہوئے حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ عمران ہاشمی نہ صرف اچھے اداکار بلکہ بہترین انسان اور دوسروں کا خیال رکھنے والے شخص بھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمران ہاشمی ان کے بہترین دوست ہیں اور یہ کہ پاکستانیوں نے ان پر اتنی تنقید کی ہے کہ اگر ان کے کوئی گناہ ہوں گے تو وہ معاف ہوگئے ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب اداکارہ کا کہنا تھا کہ عمران ہاشمی اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے والے مسلمان ہیں، انہیں قرآن پاک کی آیات یاد ہیں اور وہ ان کے ساتھ قرآنی آیات پڑھا کرتے تھے۔

حمائمہ ملک نے شکوہ کیا کہ وہ اب بھی جب کبھی عمرے کی تصویر شیئر کرتی ہیں تو لوگ کمنٹ کرتے ہیں کہ عمران ہاشمی یاد نہیں آرہا؟

انہوں نے کہا کہ اسی طرح جب وہ کبھی کھانا کھانے کی تصویر شیئر کرتی ہیں تو لوگ کمنٹس میں آکر پوچھتے ہیں کہ عمران ہاشمی نے کھانا کھا لیا ہوگا؟

اداکارہ نے ایسی تنقید کرنے والے افراد کو مشورہ دیا کہ اب وہ ایسی باتوں کو بھول کر آگے بڑھیں۔

اسی انٹرویو میں حمائمہ ملک نے انکشاف کیا کہ وہ اب تک متعدد بار عمرے کرنے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں اور تقریبا ہر رمضان المبارک میں وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار 11 سال کی عمر میں عمرہ کیا تھا۔

دوران انٹرویو حمائمہ ملک نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کے ایک روحانی مرشد بھی ہیں۔

انہوں نے اپنی کامیابیوں پر کہا کہ خدا کے رحم، والدہ اور پیر و مرشد ڈاکٹر راوید کی وجہ سے ہی انہیں کامیابیاں ملیں، ورنہ وہ اس قابل نہیں۔

حمائمہ ملک نے پیر و مرشد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ مرشد وہ ہوتا ہے جو زندگی کو آگے بڑھانے کا صحیح راستہ بتاتا ہے، جو رہنمائی کرتا ہے اور وہ ایسی باتوں پر یقین رکھتی ہیں۔

دوران انٹرویو انہوں نے اپنے آنے والے ڈرامے میں ’جندو‘ کے کردار پر بھی بات کی اور بتایا کہ پہلی بار وہ منفرد کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024