• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نند نے نیمل خاور کے چہرے کی سرجری کرنے کے الزام کی تردید کردی

شائع June 19, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام / نیمل خاور/ ڈاکٹر فضیلہ عباسی
— فوٹو: انسٹاگرام / نیمل خاور/ ڈاکٹر فضیلہ عباسی

اداکارہ نیمل خاور کی نند فضیلہ عباسی نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مضحکہ خیز تنقید اور قیاس آرائیاں بلاجواز اور غیر ضروری ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نیمل خاور گزشتہ کچھ ماہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر چہرے کی سرجری کروانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

مداح ان کے چہرے کے خدوخال میں تبدیلی اور فرق دیکھ کر حیران ہیں، اس سے قبل اداکارہ پر ناک کی سرجری اور بوٹوکس انجیکشن لگوانے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔

کچھ صارفین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ’اداکارہ کی سرجری ان کی نند اور حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی نے کی ہے‘۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تصاویر کے کمنٹ سیکشن میں بھی سوشل میڈیا صارفین تنقید اور الزامات لگاتے دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ نیمل خاور کے شوہر پاکستان کے جانے مانے نامور اداکار حمزہ علی عباسی ہیں، انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مطابق حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی ماہر امراض جلد ہیں، پاکستان کی نامور شخصیات بھی ان کے کام کو بےحد پسند کرتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں نیمل خاور کی نند فضیلہ عباسی نے ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور ان کا کلینک کسی بھی خاص سرجری یا پروسیجر سے متعلق حال ہی میں پیدا ہونے والے تنازع کے حوالے سے باضابطہ طور پر دستبرداری کا اعلان کرتے ہے۔‘

بیان میں نیمل خاور کا نام لیے بغیر کہا گیا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اس طرح کی کوئی سرجری نہیں کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ مضحکہ خیز تنقید اور قیاس آرائیاں بلاجواز اور مکمل طور پر غیر ضروری ہیں، انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ کس طرح لوگ بے بنیاد اور غلط مفروضوں کی بنیاد پر لوگوں کی ساکھ خراب کر رہے ہیں اور ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں پر ذاتی حملے کیے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر فضیلہ کی جانب سے بیان جاری کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے تنقید کرنے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر فضیلہ کا نیمل خاور کی سرجری سے کوئی تعلق نہیں ہے، ڈاکٹر فضیلہ نہ صرف میری دوست ہیں بلکہ میری بہنوں کی طرح ہیں، مجھے معلوم ہے کہ ان افواہوں کا فضیلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024