• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

برطانوی عدالت نے نشے میں مدہوش خاتون کا ریپ کرنے والے بھارتی طالب علم کو سزا سنا دی

شائع June 19, 2023
—فوٹو: بی بی سی
—فوٹو: بی بی سی

برطانوی عدالت نے نشے میں مدہوش خاتون کا ریپ کرنے والے 20 سالہ بھارتی طالب علم کو 6 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ویلز پولیس نے کہا کہ پریت وکال نامی بھارتی طالب علم کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ 4 جون 2022 کو برطانیہ کی ریاست ویلز کے دارالحکومت کارڈف میں پیش آیا تھا جہاں لڑکے نے متاثرہ لڑکی کو نارتھ روڈ کے علاقے میں قائم ایک گھر میں ریپ کا نشانہ بنایا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پریت وکال خاتون کو اپنے کندھوں پر اُٹھائے لے جارہا ہے، رپورٹ کے مطابق لڑکی نشے کی حالت میں تھی۔

20 سالہ پریت وکال نے لڑکی کا ریپ کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے جس کے بعد مجرم کو 6 سال اور 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد وہ چین کی نیند نہیں سو سکی۔

رپورٹ کے مطابق پریت وکال اور خاتون اپنے دوستوں کے ساتھ ایک کلب میں تھے جہاں ان کی ملاقات ہوئی، جب خاتون اپنے گھر جانے لگی تو وہ اپنے دوستوں سے علیحدہ ہوگئی۔

بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پریت وکال لڑکی کو اپنے کندھوں پر اٹھائے نارتھ روڈ کے علاقے میں لے جارہا ہے جہاں اس نے لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا۔

ساؤتھ ویلز پولیس کے تفتیشی افسر کانسٹیبل نک ووڈ لینڈ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے کارڈف میں انتہائی غیر معمولی ہیں لیکن پریت وکال میں ایک خطرناک شخص ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پریت وکال نے خاتون کے نشے میں ہونے کا فائدہ اٹھایا جو اپنے دوستوں سے ملاقات کے بعد گھر جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے بڑے پیمانے پر تحقیقات کی گئیں جس کے بعد پریت وکال کی شناخت ہوئی اور اسے گرفتار کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024