• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اب راستہ ڈھونڈنا بہت آسان، گوگل کا تھری ڈی میپ متعارف کروانے کا اعلان

شائع June 18, 2023
— فوٹو: دی ورج/ویڈیو اسکرین شاٹ
— فوٹو: دی ورج/ویڈیو اسکرین شاٹ

گوگل میپ سے راستہ ڈھونڈنا مزید آسان، ہوگیا، گوگل نے اپنی سروس میں صارفین کی آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ آج کل ٹریفک جام سے بچنے یا جلد سے جلد اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے گوگل میپ کا استعمال کرتے ہیں۔

نہ صرف عام لوگ بلکہ آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیاں اور پیدل چلنے والے افراد بھی ہر وقت اپنے موبائل پر گوگل میپ یا لوکیشن کو کھلا رکھتے ہیں تاکہ انہیں ایک سے دوسری جگہ پہنچنے میں آسانی ہو۔

گوگل میپ جہاں لوگوں کو اپنی منزل کا درست راستہ دکھانے میں مدد فراہم کرتا ہے وہیں یہ فیچر لوگوں کو یہ بھی بتاتا ہے کہ راستے میں کس جگہ کتنا ٹریفک ہے اور کون سا راستہ اس وقت ٹریفک سے خالی ہے۔

حال ہی میں گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

امریکا میں ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے نئے فیچر کو امرسیو ویو فار روٹس (Immersive View for routes) کا نام دیا گیا ہے۔

یہ نیا فیچر تھری ڈی ڈیزائن ہے، جس کی مدد سے آپ باآسانی اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ نئے فیچر کے تحت آپ ٹریفک کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس نئے فیچر کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ راستہ تلاش کرنے کے دوران سڑکوں کا تھری ڈی منظر وسیع اور واضح نظر آئے گا جس کی مدد سے صارفین بہتر طریقے سے راستہ سمجھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ گوگل میپ سڑک کی موجودہ صورت حال کا صحیح اندازہ لگانے کے لیے ٹریفک کی صورتحال بھی دکھائے گا۔

یہ فیچر اگلے ماہ سے لانچ کیا جائے گا۔

یہ فیچر پہلے مرحلے میں ایمسٹرڈیم، برلن، ڈبلن، فلورنس، لاس ویگاس، لندن، لاس اینجلس، میامی، نیو یارک سٹی، پیرس، سان فرانسسکو، سان ہوزے، سیٹل، ٹوکیو اور وینس سمیت صرف 15 شہروں کے لیے شروع کیا جائے گا۔

اس فیچر سے آئی فون کے علاوہ اینڈرائیڈ صارفین بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024