• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یونان: کشتی حادثے پر رکن پارلیمنٹ کا نسل پرستانہ تبصرہ، پارٹی رکنیت معطل

شائع June 18, 2023
بائیں بازو کی مرکزی اپوزیشن جماعت سریزا نے ان ریمارکس کو ’نسل پرستانہ قرار دیا—فوٹو: رائٹرز
بائیں بازو کی مرکزی اپوزیشن جماعت سریزا نے ان ریمارکس کو ’نسل پرستانہ قرار دیا—فوٹو: رائٹرز

یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈؤبنے کے حادثے پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنے پر دائیں بازو کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔

ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یونان کے کوسٹ گارڈز حادثے میں بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں اب تک 78 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

حکام کے مطابق زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرلینے کی امیدیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دم توڑتی جارہی ہی، کوسٹ گارڈز نے اب تک 104 افراد کو ریسکیو کیا ہے۔

حادثے میں جانی نقصان کی مذمت کرتے ہوئے نیو ڈیموکریسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سپیلیوس کریکیٹوس نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یونان مزید تارکین وطن کی آمد برداشت نہیں کرسکتا‘، انہوں نے تارکین وطن پر چوریاں کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

بعدازاں ان کی پارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سپیلیوس کریکیٹوس کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے، ان کی جانب سے ظاہر کیے گئے خیالات کی ہماری جماعت میں کوئی جگہ نہیں ہے، نفرت اور نسل پرستانہ بیانات ہماری جماعت کی اقدار کا حصہ نہیں ہیں۔

بائیں بازو کی مرکزی اپوزیشن جماعت سریزا نے ان ریمارکس کو ’نسل پرستانہ قرار دیا اور نیوڈیموکریسی سے سپیلیوس کریکیٹوس کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ ان کی جماعت 2019 سے 2023 تک 4 سال اقتدار میں رہی اور رواں برس 25 مئی کو ہونے والے انتخابات میں فتح حاصل کی، ان کی جماعت نے سخت امیگریشن پالیسی پر عمل کیا اور سیکیورٹی اور سرحدی لاک ڈاؤن پر زور دیا۔

یونانی میڈیا اور این جی اوز کی جانب سے متعدد بار یونانی حکومت پر بحیرہ ایجین میں تارکین وطن کی غیر قانونی بےدخلی کا الزام عائد کیا جاچکا ہے، تاہم یونان کی پچھلی حکومت نے ان الزام کو مسترد کیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’نیو ڈیموکریسی نے ایک سخت لیکن منصفانہ امیگریشن پالیسی نافذ کی اور سرحدوں کی پابندی کروائی لیکن انسانی جانوں کی حفاظت کی اور اُن ہزاروں لوگوں کو بچا لیا جو سمندر میں خطرے میں تھے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024