• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شوبز انڈسٹری نے کم عمری میں استحصال کیا، متھیرا

شائع June 15, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے شکوہ کیا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری نے کم عمری میں انہیں تربیت دینے کے بجائے ان کا استحصال کیا اور یہ کہ شوبز انڈسٹری کے لوگ بہت جعلی اور بے رحم ہوتے ہیں۔

متھیرا اپنی بہن و اداکارہ روز کے ہمراہ مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

مذکورہ شو میں اداکارہ سارہ رضی اور عریشہ رضی بھی شریک ہوئیں اور انہوں نے بھی اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر باتیں کیں۔

اداکارہ متھیرا نے ایک سوال کے جواب میں یہ انکشاف بھی کیا کہ سال 2022 میں بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں سال نو کے موقع پر ان کا خطرناک روڈ حادثہ ہوا تھا۔

اس سے قبل بھی 2019 میں متھیرا کا دبئی میں روڈ حادثہ ہوچکا تھا۔

ماڈل کے مطابق روڈ حادثے کے دوران ان کے سینے پر سخت چوٹیں لگیں جب کہ ان کا جبڑا بھی ٹیڑھا ہوچکا تھا اور ان کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے تھے اور انہیں سانس لینے میں بھی مشکلات درپیش تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد وہ کافی عرصے تک زیر علاج رہیں اور اس دوران بستر پر رہیں، انہوں نے کوئی ایکسرسائز نہیں کی، جس وجہ سے ان کا وزن بڑھ گیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ زائد الوزن ہیں لیکن انہیں اپنی جسامت اور رنگت سے پیار ہے۔

ساتھ ہی متھیرا نے بتایا کہ انہوں نے جسم سے تین بار چربی نکلوائی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ مزید ایک بار مذکورہ عمل سے گزریں گی۔

متھیرا نے 2021 میں احسن خان کے شو میں جسم سے چربی نکلوانے کے آپریشن ’لیپو سکشن‘ کروانے کا اعتراف کیا تھا اور اب بھی انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر وہ چوتھی بار بھی اسی عمل سے گزریں گی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے متھیرا نے بتایا کہ انہوں نے 15 برس کی انتہائی چھوٹی عمر میں کام کرنا شروع کیا اور جب وہ شوبز میں آئیں تو بچی تھیں، انہیں بہت ساری چیزوں کا پتا نہیں تھا۔

ان کے مطابق انہیں نہ تو درست انداز میں بولنا آتا تھا اور نہ ہی انہیں دیگر چیزوں کا علم تھا، اسی وجہ سے ہی شوبز انڈسٹری نے کم عمری میں ان کا استحصال کیا۔

متھیرا نے شکوہ کیا کہ شوبز انڈسٹری نے ان کی تربیت اور ترویج کرنے کے بجائے ان کا استحصال کیا۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ شوبز انڈسٹری کے افراد جھوٹے اور مطلب پرست ہوتے ہیں، انہوں نے شوبز میں مصنوعیت دیکھی۔

ماڈل و میزبان کے مطابق کیریئر کے دوران ان پر مشکل حالات بھی آئے اور جب انہوں نے شوبز کے افراد سے مالی مدد مانگی تو انہوں نے ان کی مدد کرنے کے بجائے آن لائن پلیٹ فارمز پر انہیں بلیک کردیا۔

شوبز میں دوبارہ کام کرنے کے سوال پر متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال ٹی وی پر شو کی میزبانی ہی کرتی رہیں گی اور ان کا اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

شو میں بات کرتے متھیرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی بہن و اداکارہ روز حافظ قرآن ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بہن روز کم عمری میں زائد الوزن ہوتی تھیں اور ان کا وزن 100 کلو سے زیادہ تھا لیکن انہوں نے ایکسرسائز کرکے اپنا وزن کم کیا اور یہ کہ وہ عمر میں بھی ان سے بڑی ہیں۔

خیال رہے کہ متھیرا کی بہن روز بھی اداکارہ ہیں، وہ متعدد ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024