• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

خبروں اور معلومات کیلئے لوگوں کا روایتی میڈیا کے بجائے ٹک ٹاک پر انحصار

شائع June 15, 2023
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

دنیا بھر میں لوگ تازہ ترین خبروں اور معلومات سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے ٹی وی یا اخبار پڑھنے کے بجائے ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ اور ایپ سے خبریں دیکھنے والوں میں 10 پوائنٹس کمی آئی ہے جبکہ سوشل میڈیا، سرچ انجن یا سوشل میڈیا ویڈیوز سے خبریں دیکھنے والوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رائٹرز انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف جرنلزم نے اپنی سالانہ ڈیجیٹل نیوز رپورٹ میں کہا کہ قارئین ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارمز پر صحافیوں کے مقابلے مشہور شخصیات، انفلونسرز اور سوشل میڈیا شخصیات پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا سوشل نیٹ ورک ہے، جسے 18 سے 24 سال کی عمر کے 20 فیصد لوگ خبروں کے لیے استعمال کرتے ہیں، یہ شرح پچھلے سال 5 فیصد زیادہ تھی۔

رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر راسموس نیلسن نے رپورٹ میں کہا کہ ’اس بات کے کوئی واضح شواہد نہیں ہیں کہ 2 ہزار کی دہائی میں پیدا ہونے والے لوگ پرانے زمانے کی ویب سائٹس، پرنٹ اور ٹی وی نشریات کو ترجیح دیں گے۔‘

رپورٹ میں امریکا سمیت 46 ممالک میں تقریباً 94 ہزار نوجوانوں کے ساتھ آن لائن سروے کیا گیا۔

سروے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے نوجوانوں کا خبروں پر اعتماد 2 فیصد پوائنٹس تک گر گیا ہے، جبکہ 40 فیصد لوگ خبروں پر اعتماد رکھتے ہیں۔

امریکا میں خبروں پر اعتماد میں 6 پوائنٹس کمی آئی ہے جو سروے میں سب سے کم ہے۔

سروے کے مطابق 56 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر جعلی اور سچ پر مبنی خبروں کے درمیان فرق کو پہنچاننے کے بارے میں فکر مند ہیں، یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے 2 فیصد زیادہ تھی۔

48 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ خبروں میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، یہ شرح 2017 کے مقابلے 63 فیصد سے کم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024