• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہوئی ہے، لوگ بولتے ہیں آپ زائد العمر ہیں، میرب علی

شائع June 14, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ میرب علی نے کہا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو ان کی عمر سے کیا مسئلہ ہے، بعض لوگ انہیں کہتے ہیں کہ آپ زائد العمر ہیں اور کچھ لوگ انہیں کم عمر بتاتے ہیں۔

میرب علی حال ہی میں ایکسپریس ٹی وی کے شو ’دی ٹاک شو‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت مستقبل کے معاملات پر بھی کھل کر باتیں کیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی پڑھنے کا شوق تھا، اسی وجہ سے وہ ابھی وکالت کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور انہیں ڈگری مکمل کرنے میں مزید دو سال لگیں گے۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بچپن میں وہ بہت زیادہ بیمار ہوتی تھیں اور جب وہ بہت بیمار ہونے لگیں اور جس ڈاکٹر کو دکھاتی تھیں، انہوں نے انہیں گلوکار سجاد علی کے گانے میں ماڈلنگ کے لیے آڈیشن دینے کا کہا۔

ماڈل کے مطابق انہیں آڈیشن کے بعد سلیکٹ کرلیا گیا اور انہیں پہلی بار محض 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ان کی عمر پر فضول بحث کرتے ہیں، انہوں نے کسی انٹرویو میں اپنی عمر ایک سال زیادہ یا کم بتاتی دی تو لوگ حساب کرنے بیٹھ جاتے ہیں۔

میرب علی نے دعویٰ کیا کہ وہ 21 سال کی ہیں اور ان کا پہلا گانا سجاد علی کے ساتھ 2018 میں آیا تھا ار اس وقت ان کی عمر 16 سال تھی۔

ان کے مطابق گوگل پر ان کی عمر 27 سال لکھی ہوئی ہے، جس وجہ سے بعض لوگ انہیں بولتے ہیں کہ آپ زائد العمر ہیں اور عمر بتانے کے معاملے میں آپ جھوٹ بولتی ہیں۔

ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ بعض لوگ ان کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں کہتے ہیں کہ آپ بہت زیادہ کم عمر ہیں جب کہ کچھ لوگ انہیں زائد العمر کہتے ہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ لوگوں کو پہلے اس بات کا فیصلہ کرلینا چاہیے کہ انہیں کم عمر کہنا ہے یا زائد العمر؟

ایک اور سوال کے جواب میں میرب علی نے بتایا کہ ان کی منگنی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ والدین کی رضامندی سے ہوئی تھی، تاہم وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عاصم اظہر اور ان کے درمیان پیار بھری لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔

میرب علی نے بتایا کہ انہوں نے فی الحال شادی کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا لیکن انہیں ایک نہ ایک دن شادی ضرور کرنی ہے اور جب ان کی قسمت میں لکھی ہوگی وہ شادی کرلیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024